BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.07%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.25 Decreased By ▼ -0.54 (-1.02%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.96 Decreased By ▼ -0.20 (-1.97%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.65 Decreased By ▼ -1.51 (-1.62%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.49 Decreased By ▼ -1.53 (-1.64%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.32 Decreased By ▼ -0.49 (-2.06%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

امریکی نئی ٹیرف دھمکی کے بعد کینیڈا تمام آپشنز پر غور میں مصروف

  • ٹرمپ کی کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی منصوبہ بندی، کینیڈین وزیراعظم کا ہر ممکن آپشن پر غور
شائع اپ ڈیٹ

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے منگل کے روز کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آئندہ 30 روز کے دوران متعدد کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے کے بعد ان کی حکومت ”تمام ممکنہ آپشنز“ پر غور کر رہی ہے۔

کارنی نے بتایا کہ ان کا اور ٹرمپ کا اس بات پر بھی اتفاق رائے ہوا ہے کہ ممکنہ تجارتی معاہدے کے لیے آئندہ چند ہفتوں میں مذاکرات کو مزید تیز کیا جائے گا، تاہم انہوں نے یہ عندیہ نہیں دیا کہ وہ اس سلسلے میں واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو میں کارنی نے کہا، ”اگر یہ ٹیرف نافذ کیے جاتے ہیں تو ہم اپنے ردعمل کے حوالے سے تمام ممکنہ آپشنز کا جائزہ لیں گے۔“

نئے امریکی ٹیرف کا اطلاق کینیڈین شراب، ہاکی اسٹکس اور سیمنٹ سمیت متعدد مصنوعات پر ہوگا، تاہم توانائی، پوٹاش اور وہ اشیا جو پہلے ہی شعبہ وار ٹیرف کی زد میں ہیں، ان پر یہ محصولات لاگو نہیں ہوں گے۔

تاہم یہ محصولات امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کے آزاد تجارتی معاہدے (یو ایس ایم سی اے) کے تحت آنے والی مصنوعات پر بھی لاگو ہوں گے۔ اس معاہدے پر بھی نئے مذاکرات متوقع ہیں، کیونکہ واشنگٹن نے یکم جولائی کو اعلان کیا تھا کہ وہ موجودہ شکل میں اس معاہدے میں توسیع نہیں کرے گا۔

مارک کارنی نے کہا، ”ہماری پہلی ترجیح ایک جامع تجارتی معاہدہ طے کرنا ہے۔“

دوسری جانب کینیڈا کی قدامت پسند اپوزیشن نے نئی تجارتی شراکت داریاں طے کرنے کی حکومتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کو ٹرمپ کے تجارتی اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے قدرتی وسائل سے متعلق رکاوٹیں دور کرنی چاہییں۔

Comments

200 حروف