ورلڈ کپ سے قبل کپتان شبمن گل کا بھارت کو فٹنس بہتر بنانے کا مشورہ
- بھارت کے کمزور بولنگ اٹیک کے خلاف انگلینڈ کا 387 رنز کا پہاڑ، جواب میں مہمان ٹیم 360 رنز بنا سکی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی مسلسل انجریز کے باعث ٹیم انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اپنا بہترین کمبینیشن میدان میں اتارنے میں ناکام رہی، جو کہ اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل ایک بڑا لمحہ فکریہ ہے۔
بھارتی ٹیم اپنے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے بغیر تھی جبکہ ان کے متبادل نتیش کمار ریڈی، ہرشت رانا اور واشنگٹن سندر بھی انجریز کا شکار ہوئے۔ اتوار کو ہونے والے آخری فیصلہ کن میچ میں جسپریت بمراہ بھی دستیاب نہیں تھے، جہاں انگلینڈ نے 26 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔
شبمن گل نے لارڈز میں شکست کے بعد کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے ہمیں لگاتار 11 میچز کھیلنا ہوں گے، لیکن یہاں ہمارے کھلاڑی 2 سے 3 میچز کی سیریز بھی پوری نہیں کر پا رہے، ہمیں فٹنس پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ناتجربہ کار بولنگ اٹیک نے پاور پلے میں بہت زیادہ رنز دیے جس کی وجہ سے ہم میچ میں پیچھے رہ گئے۔























Comments