کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ،چاندی کے نرخ گرگئے
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کے اضافے سے 4030 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چاندی کے نرخ گرگئے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کے اضافے سے 4030 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 25 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 64 ہزار 742 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 25 ہزار 36 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 134 روپے کی کمی سے 6155 روپے ہوگئی۔























Comments