BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

نیوزی لینڈ میں پہلی بار ایچ 5 این 1 برڈ فلو کی تصدیق، نایاب پرندوں کی ویکسینیشن شروع

  • فی الحال نیوزی لینڈ میں جنگلی پرندوں کے درمیان وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیلنے یا بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے شواہد نہیں ملے، حکام
شائع اپ ڈیٹ

نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ مہلک ایچ 5 این 1 برڈ فلو وائرس کا کیس سامنے آ گیا ہے، جس کے بعد حکام نے جنگلی حیات کے تحفظ اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔

بائیو سکیورٹی کے وزیر اینڈریو ہوگارڈ نے بدھ کو بتایا کہ دارالحکومت ویلنگٹن کے قریب ساحل سے ملنے والے ایک ہجرت کرنے والے براؤن سکوا سمندری پرندے میں ایچ 5 این 1 وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ ماہ آسٹریلیا میں بھی اس وائرس کی موجودگی سامنے آئی تھی۔

وزیر نے کہا کہ فی الحال نیوزی لینڈ میں جنگلی پرندوں کے درمیان وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیلنے یا بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے شواہد نہیں ملے، جبکہ پولٹری فارموں میں بھی وائرس کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

حکام کے مطابق نیوزی لینڈ پہلے ہی ایچ 5 این 1 وائرس کی ممکنہ آمد کی تیاری کر رہا تھا اور پولٹری صنعت کے ساتھ مل کر بائیو سکیورٹی اور ہنگامی منصوبے تیار کیے گئے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے مقامی پرندے اس وائرس کے لیے غیرمعمولی طور پر حساس ہیں کیونکہ وہ لاکھوں برس تک زمینی شکاری جانوروں سے الگ تھلگ ماحول میں ارتقا پذیر ہوئے، جس کے باعث کئی اقسام اڑنے سے محروم یا زمین پر گھونسلے بنانے والی ہیں۔

حکام نے ملک کی پانچ انتہائی نایاب نسلوں کے تقریباً 300 افزائشی پرندوں کے لیے ویکسینیشن پروگرام بھی شروع کر دیا ہے۔

میسی یونیورسٹی کے جنگلی حیات کے ماہر پروفیسر بریٹ گارٹریل نے خبردار کیا کہ اگر وائرس تیزی سے پھیلا تو نیوزی لینڈ کے بعض انتہائی نایاب پرندوں کی نسل معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔

Comments

200 حروف