BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

پی اے اے نے کے ٹو طیارے کا مزید ملبہ نکال لیا، لاپتہ عملے کی تلاش تیز

  • بلوچستان میں اورماڑہ کے قریب بحیرہ عرب کے اوپر پرواز کے دوران طیارہ گمشدہ ہوا تھا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے کے ٹو طیارے کے مزید حصے اور ملبہ تلاش کرکے نکال لیا گیا ہے، جسے تحقیقاتی ٹیم کے اگلے تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

آج جاری ہونے والے ایک بیان میں پی اے اے نے کہا کہ پاکستان نیوی (پی این) اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کی جانب سے گہرے سمندر میں تلاش اور بچاؤ (ایس اے آر) کے مشنز جاری ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ فضائی اور بحری وسائل کے مربوط استعمال کے ذریعے عملے کے ارکان کی تلاش پوری تندہی کے ساتھ جاری ہے۔

اس سے قبل منگل کی رات شارجہ سے کراچی آنے والے ایک کارگو طیارے (بوئنگ 737) کا، جس پر عملے کے پانچ ارکان سوار تھے اور جو پاکستان میں رجسٹرڈ تھا، نیویگیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دینے کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، جس کے بعد پاکستان کی ہوا بازی کے حکام نے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فیس بک پر بتایا کہ کے ٹو ایئرویز کا یہ 27 سال پرانا طیارہ کراچی کی طرف پرواز کے دوران پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 18 منٹ (1618 جی ایم ٹی) پر نیویگیشن سسٹم کی خرابی کا شکار ہوا تھا۔

یہ طیارہ بلوچستان میں اورماڑہ کے قریب بحیرہ عرب کے اوپر پرواز کرتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا۔ بدھ کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا تھا کہ لاپتہ کے ٹو طیارے کا ملبہ اورماڑہ سے تقریباً 53 ناٹیکل میل جنوب میں برآمد کر لیا گیا ہے۔

Comments

200 حروف