مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری حجم 39.353 ارب روپے رہا
- دھاتوں، توانائی، کرنسی، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 117,620 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 117,620 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی جبکہ کل کاروباری حجم 39.353 ارب روپے رہا۔
زیادہ کاروبار گولڈ (22.232 ارب روپے) میں ہوا، جس کے بعد این ایس ڈی کیو100 (5.758 ارب روپے)، کوٹس (5.200 ارب روپے)، سلور (1.600 ارب روپے)، ایس اینڈ پی 500 (1.162 ارب روپے)، پلاٹینم (733.083 ملین روپے)، ڈی جے (623.410 ملین روپے)، کاپر (419.399 ملین روپے)، جاپان ایکوٹی 225 (401.257 ملین روپے)، کروڈ آئل (294.650 ملین روپے)، کاٹن (259.694 ملین روپے)، نیچرل گیس (246.191 ملین روپے)، برینٹ (183.292 ملین روپے )، سویا بین (149.429 ملین)، پیلیڈیم (35.723 ملین )، کارن (30.592 ملین)، ایلومینم (23.193 ملین )اور مائز ایل ڈی (1.123 ملین ) میں ریکارڈ کیا گیا۔
زرعی اجناس میں کل 87 لاٹس کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 440.837 ملین روپے رہی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026
























Comments