BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ایپل کا براڈکام سے 30 ارب ڈالر کا چِپ سپلائی معاہدہ

  • رواں ہفتے طے پانے والا معاہدہ 2031 تک مؤثر رہے گا
شائع اپ ڈیٹ

ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ براڈکام کے ساتھ کئی سالہ چِپ سپلائی معاہدے کے تحت 30 ارب ڈالر سے زائد خرچ کرے گا جس کے ذریعے کمپنی اپنی چِپس کی امریکی ذرائع سے فراہمی کو مزید مضبوط بنائے گی۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ امریکہ میں مقامی سطح پر چِپس کی تیاری بڑھانے پر زور دے رہی ہے۔

اس خبر کے بعد براڈکام کے حصص کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جبکہ ایپل کے حصص معمولی کمی کے ساتھ ٹریڈ ہوتے رہے۔

ایپل نے بدھ کو بتایا کہ اس ہفتے طے پانے والا یہ معاہدہ 2031 تک مؤثر رہے گا۔ اس کے تحت ایف بی اے آر فلٹرز، یعنی وائرلیس کنیکٹیویٹی کے لیے استعمال ہونے والی ریڈیو فریکوئنسی چِپس کی فراہمی شامل ہے جنہیں ایپل کم از کم 2023 سے براڈکام کے ساتھ مل کر تیار کر رہا ہے۔

اس معاہدے کے تحت براڈکام فورٹ کولنز میں واقع اپنی فیکٹری کی توسیع کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ ایپل کے مطابق اس سرمایہ کاری سے کم از کم 15 ارب چِپس تیار کی جائیں گی جبکہ یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ پرزہ جات امریکہ کے اندر سے حاصل کرنے کی کوششوں کو بھی تقویت دے گا۔

ایپل کے سی ای او ٹم کک نے ایک بیان میں کہا کہ فورٹ کولنز میں تیار کردہ جدید ترین پرزے اس شاندار کارکردگی اور رابطے کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہیں جس کی ہمارے صارفین توقع رکھتے ہیں۔ ہمیں اپنے امریکی سپلائرز میں سرمایہ کاری بڑھانے پر فخر ہے جو ہمارے ساتھ عمدگی اور جدت طرازی کے عزم میں شریک ہیں۔

ہم صدر اور ان کی انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ وہ اس طرح کے اہم منصوبوں کی حمایت کررہے ہیں۔

Comments

200 حروف