BR100 Decreased By (-0.85%)
BR30 Decreased By (-3.01%)
KSE100 Decreased By (-2.48%)
KSE30 Decreased By (-2.5%)
BAFL 59.26 Decreased By ▼ -2.47 (-4%)
BIPL 28.16 Decreased By ▼ -1.06 (-3.63%)
BOP 35.93 Decreased By ▼ -1.44 (-3.85%)
CNERGY 8.72 Increased By ▲ 0.23 (2.71%)
DFML 19.51 Decreased By ▼ -0.59 (-2.94%)
DGKC 224.29 Decreased By ▼ -8.97 (-3.85%)
FABL 101.05 Decreased By ▼ -2.80 (-2.7%)
FCCL 56.18 Decreased By ▼ -1.57 (-2.72%)
FFL 17.53 Decreased By ▼ -0.36 (-2.01%)
GGL 24.55 Decreased By ▼ -1.67 (-6.37%)
HBL 309.21 Decreased By ▼ -9.38 (-2.94%)
HUBC 227.41 Decreased By ▼ -6.03 (-2.58%)
HUMNL 11.02 Decreased By ▼ -0.18 (-1.61%)
KEL 7.86 Decreased By ▼ -0.25 (-3.08%)
LOTCHEM 29.52 Decreased By ▼ -1.02 (-3.34%)
MLCF 102.17 Decreased By ▼ -4.89 (-4.57%)
OGDC 335.45 Decreased By ▼ -7.87 (-2.29%)
PAEL 44.65 Decreased By ▼ -2.37 (-5.04%)
PIBTL 17.83 Decreased By ▼ -0.79 (-4.24%)
PIOC 272.69 Decreased By ▼ -7.86 (-2.8%)
PPL 238.78 Decreased By ▼ -8.04 (-3.26%)
PRL 38.43 Increased By ▲ 1.18 (3.17%)
SNGP 113.86 Decreased By ▼ -4.48 (-3.79%)
SSGC 30.30 Decreased By ▼ -1.64 (-5.13%)
TELE 9.00 Decreased By ▼ -0.18 (-1.96%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.67 (-5.03%)
TRG 64.50 Decreased By ▼ -3.00 (-4.44%)
UNITY 10.35 Decreased By ▼ -0.26 (-2.45%)
WTL 1.33 Increased By ▲ 0.06 (4.72%)
پاکستان

بلوچستان میں جاری آپریشن کے دوران 54 دہشت گرد مارے گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • بھارت نواز دہشت گردوں کا " ہر جگہ" تعاقب کرنے کا عزم
شائع اپ ڈیٹ

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان بھر میں جاری آپریشنز کے دوران اب تک 54 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ حالیہ حملوں میں ملوث تمام دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ حملوں کی حالیہ لہر اور اس کے بعد کیے جانے والے آپریشنز کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت 42 شہری اور سیکیورٹی اہلکار جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت ان حملوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ یہ حملے بھارت نواز پاکستان دشمن قوتوں کی مدد سے کیے جا رہے ہیں جو پاکستان کی وقار، خوشحالی اور استحکام کو برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس بریفنگ کا مقصد حالیہ حملوں کے پس منظر سے آگاہ کرنا ہے، انہوں نے نوٹ کیا کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران بلوچستان میں دہشت گردی کے تین بڑے واقعات پیش آئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پہلا واقعہ 4 اور 5 جولائی کی درمیانی رات حنا اوڑک میں پیش آیا، جہاں فتنہ الخوارج کہلانے والے عسکریت پسندوں نے مقامی رہائشیوں پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی نے اس حملے کے خلاف مزاحمت کی اور حملہ آوروں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ اس حملے میں چار شہری شہید اور چھ دیگر زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ پاکستانی حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اس سے وابستہ گروپوں کے لیے ” فتنہ الخوارج“ کی اصطلاح استعمال کرتی ہے۔

دوسرے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے ضلع زیارت میں مانگی ڈیم کے پمپنگ اسٹیشن نمبر 3 کی حفاظت پر مامور پولیس چیک پوسٹ پر متعدد سمتوں سے ایک مربوط حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے دلیری سے مقابلہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 15 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ پوسٹ کا دفاع کرتے ہوئے 9 پولیس اہلکار، جو تمام مقامی تھے، جامِ شہادت نوش کر گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے فوری بعد پاک فوج اور فرنٹیر کور (ایف سی) کے تازہ دم دستے روانہ کیے گئے، تاہم فورسز کے پہنچنے سے پہلے دہشت گردوں نے بچ جانے والے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب فورسز جائے وقوعہ پر پہنچیں تو وہاں کم از کم 15 دہشت گرد ہلاک ہو چکے تھے۔ اس سے قبل رواں ہفتے زیارت حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت نو پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کیا جس میں 15 دہشت گرد مارے گئے۔

Comments

200 حروف