BR100 Decreased By (-0.7%)
BR30 Decreased By (-0.59%)
KSE100 Decreased By (-0.64%)
KSE30 Decreased By (-0.82%)
BAFL 61.80 Decreased By ▼ -0.33 (-0.53%)
BIPL 29.29 Increased By ▲ 0.87 (3.06%)
BOP 37.42 Increased By ▲ 0.29 (0.78%)
CNERGY 8.51 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
DFML 20.19 Decreased By ▼ -0.33 (-1.61%)
DGKC 233.50 Decreased By ▼ -0.48 (-0.21%)
FABL 103.70 Decreased By ▼ -0.48 (-0.46%)
FCCL 57.91 Decreased By ▼ -0.72 (-1.23%)
FFL 17.92 Decreased By ▼ -0.18 (-0.99%)
GGL 26.05 Decreased By ▼ -0.38 (-1.44%)
HBL 319.49 Increased By ▲ 1.34 (0.42%)
HUBC 233.60 Decreased By ▼ -2.05 (-0.87%)
HUMNL 11.20 Decreased By ▼ -0.05 (-0.44%)
KEL 8.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
LOTCHEM 30.68 Increased By ▲ 0.12 (0.39%)
MLCF 107.10 Decreased By ▼ -2.41 (-2.2%)
OGDC 343.49 Decreased By ▼ -5.23 (-1.5%)
PAEL 47.23 Increased By ▲ 0.51 (1.09%)
PIBTL 18.71 Decreased By ▼ -0.15 (-0.8%)
PIOC 281.99 Decreased By ▼ -4.22 (-1.47%)
PPL 247.25 Decreased By ▼ -5.41 (-2.14%)
PRL 37.20 Increased By ▲ 0.75 (2.06%)
SNGP 118.79 Decreased By ▼ -1.76 (-1.46%)
SSGC 32.01 Decreased By ▼ -0.34 (-1.05%)
TELE 9.20 Increased By ▲ 0.11 (1.21%)
TPLP 13.37 Increased By ▲ 0.83 (6.62%)
TRG 67.57 Increased By ▲ 0.27 (0.4%)
UNITY 10.65 Decreased By ▼ -0.10 (-0.93%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
پاکستان

پاکستان روبوٹک سرجری کیلئے امریکی مہارت سے استفادہ کا خواہاں

  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کایونیورسٹی آف الینوائے شکاگوکا دورہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان امریکا کی روبوٹک سرجری میں مہارت سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے جبکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) اپنی طبی صلاحیتوں کو مزید وسعت دے رہا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی منصوبہ بندی احسن اقبال نے یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کے حکام سے طبی تحقیق اور جدید صحت کی سہولتوں میں مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ پیشرفت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے امریکا کے دورے کے دوران سامنے آئی جہاں انہوں نے یونیورسٹی آف الینوائے شکاگوکا دورہ کیا اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی، تحقیقی اور صحت کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر نے یونیورسٹی کے پرووسٹ، وائس پرووسٹ اور میڈیکل فیکلٹی کے ڈین کے ساتھ یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو اور وزیر اعظم کے مجوزہ جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر (جے ایم سی آر سی) اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) کے درمیان تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کا مرکز طبی تعلیم، تحقیق، جدت اور جدید صحت کی دیکھ بھال میں مستقبل کا تعاون تھا۔

جناح میڈیکل کمپلیکس کے لیے وزیراعظم کے وژن کا اظہار کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نہ صرف جدید ترین طبی بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے بلکہ بین الاقوامی تعلیمی اور کلینیکل روابط قائم کرنے پر بھی توجہ دے رہی ہے جو اس ادارے کو خطے کے صفِ اول کے طبی مراکز میں سے ایک کے طور پر ابھرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پی کے ایل آئی جدید روبوٹک سرجری کی جانب پیش قدمی کررہا ہے ۔ انہوں نے روبوٹک سرجری، طبی تحقیق اور جدت طرازی میں یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ مہارت سے سیکھنے میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

ادارہ جاتی روابط کا آغاز کرنے کے لیے انہوں نے پی کے ایل آئی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کی یونیورسٹی کی قیادت اور میڈیکل فیکلٹی کے ساتھ ورچوئل (آن لائن) ملاقات کروائی جس سے تعاون کے ممکنہ شعبوں اور مستقبل کی شراکت داری پر ابتدائی بات چیت کا راستہ ہموار ہوا۔

دونوں فریقوں نے یو ایس-پاک نالج کوریڈور کے تحت اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ طبی سائنس کو شامل کرکے تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ زیر بحث آنے والے ممکنہ شعبوں میں فیکلٹی اور طلباء کا تبادلہ، اسکالرشپس، مشترکہ تحقیقی اقدامات، جدید سرجیکل تربیت اور ادارہ جاتی شراکت داریاں شامل ہیں۔

احسن اقبال نے پاس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان اکیڈمک میڈیسن اور مربوط صحت کی دیکھ بھال کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ ماڈلز سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، ایسے تجربات پاکستان کے ابھرتے ہوئے طبی اداروں کی ترقی کے لیے قیمتی بصیرت فراہم کر سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کی قیادت نے خیالات کے اس تبادلے کا خیرمقدم کیا اور طبی تعلیم، تحقیق، اور صحت کی دیکھ بھال میں جدت کے شعبوں میں مستقبل کے تعاون کے امکانات تلاش کرنے کے لیے پاکستانی اداروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

مذاکرات کے دوران یونیورسٹی نے صحت کی دیکھ بھال اور طبی تعلیم کے اپنے برازیلین ماڈل کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بارے میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ یہ پاکستان میں وزیر اعظم کے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک کارآمد ماڈل ثابت ہو سکتا ہے۔

Comments

200 حروف