BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.24%)
KSE100 Increased By (0.02%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.34 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
CNERGY 13.12 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 192.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.23%)
FABL 94.35 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.68%)
GGL 19.43 Decreased By ▼ -0.13 (-0.66%)
HBL 307.29 Increased By ▲ 1.19 (0.39%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.10 Decreased By ▼ -0.06 (-0.59%)
KEL 6.15 Increased By ▲ 0.06 (0.99%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.20 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
OGDC 315.90 Decreased By ▼ -0.83 (-0.26%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.85 Increased By ▲ 0.17 (1.16%)
PIOC 243.50 Increased By ▲ 0.29 (0.12%)
PPL 224.49 Decreased By ▼ -2.42 (-1.07%)
PRL 92.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
SNGP 91.89 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
SSGC 23.85 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.31%)
TRG 56.74 Increased By ▲ 0.18 (0.32%)
UNITY 8.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کئی دنوں کے تیزی کے رجحان کے بعد منگل کو فروخت کا دباؤ غالب آگیا جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 1200 پوائنٹس گرگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز کے فوراً بعد ہی فروخت کا دباؤ غالب آگیا۔

انڈیکس ٹریڈنگ کے ابتدا میں ہی 186,189.21 کی کم ترین سطح پر آ گیا جو سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,199.14 پوائنٹس یا 0.64 فیصد کی کمی سے 186,255.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکورٹیز نے مارکیٹ کے اختتام پر جاری کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا کہ علاقائی ایکویٹی مارکیٹوں (خلیجی و ایشیائی اسٹاک مارکیٹس) میں کمزوری کے باعث سرمایہ کاروں کا ردعمل محتاط رہا۔ گزشتہ کئی سیشنز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مسلسل ریکارڈ تیزی کے بعد اس محتاط رویے نے مارکیٹ کے شرکاء کو حالیہ پرافٹ ٹیکنگ پر راغب کیا۔ تاہم آج کی اس گراوٹ کے باوجود بہتر ہوتے ہوئے میکرو اکنامک (بنیادی معاشی) اشاریوں اور اداروں کی جانب سے مسلسل دلچسپی کے باعث مارکیٹ کے مجموعی رجحان کو اب بھی سہارا حاصل ہے۔

ٹاپ لائن سیکورٹیز کے مطابق انڈیکس میں کمی کے حوالے سے فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی)، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یوبی ایل)، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) اور لکی سیمنٹ (لک) جیسے بڑے شیئرز (ہیوی ویٹ اسٹاکس) مارکیٹ پر حاوی رہے، جنہوں نے مشترکہ طور پر انڈیکس سے تقریباً 649 پوائنٹس گرا دیے۔

یاد رہے کہ پیر کو اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا۔ مضبوط ادارہ جاتی خریداری، بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نرمی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کے باعث ٹریڈنگ سیشن کے دوران خریدار پوری طرح چھائے رہے۔

پیر کو بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2,082.49 پوائنٹس یا 1.12 فیصد اضافے سے 187,454.69 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

عالمی سطح پر منگل کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ جنوبی کورین کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس کی جانب سے دوسری سہ ماہی میں منافع میں 19 گنا اضافے کی شاندار پیش گوئی کے باوجود مارکیٹیں نیچے کی طرف گامزن رہیں۔ اس کے ساتھ جاپانی ین بھی حکومتی مداخلت کی قیاس آرائیوں کے درمیان 40 سالہ کم ترین سطح کے قریب ہی رہا۔

دنیا کی سب سے بڑی میموری چپ بنانے والی کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس نے اپریل تا جون کی مدت کے لیے آپریٹنگ منافع کا تخمینہ 89.4 ٹریلین وون (58.44 بلین ڈالر) لگایا ہے جو کہ مسلسل تیسری سہ ماہی ہے جب کمپنی نے ریکارڈ آپریٹنگ منافع حاصل کیا ہے۔

اس صورتحال کے باوجود جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ میں 4.1 فیصد کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے حصص کے لیے ایم ایس سی آئی کے وسیع ترین انڈیکس میں 0.73 فیصد کی کمی آئی۔ اس کے علاوہ جاپان کا نکی انڈیکس بھی 1.08 فیصد نیچے گرگیا۔

ڈائیوا سیکیورٹیز کے چیف اکانومسٹ تورو سوہیرا کے مطابق اے آئی سے متعلق حصص میں تیزی کی بنیادی وجہ معیشت اور مہنگائی کے بارے میں خدشات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے بڑھتے خدشات جن میں ایران سے جڑے کشیدہ حالات بھی شامل ہیں سرمایہ کاروں کو پناہ گاہ کی تلاش میں اس سیکٹر کی طرف لے جا رہے ہیں۔

وال سٹریٹ پر پیر کوامریکی اسٹاک مارکیٹ کے تینوں بڑے انڈیکس تیزی کے ساتھ بند ہوئے جس کی بنیادی وجہ یہ امیدیں تھیں کہ مصنوعی ذہانت دوسری سہ ماہی کے دوران منافع میں مضبوط اضافہ کرے گی۔ اس سیشن کے اختتام پر ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج 0.29 فیصد، ایس اینڈ پی 500 میں 0.72 فیصد اور نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں 1.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ مارکیٹ کے اختتام پر مقامی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 1 پیسے (0.01 روپے) کے اضافے کے بعد 278.10 پر بند ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں آل شیئر انڈیکس پر تجارتی حجم (والیم) گزشتہ سیشن کے 88 کروڑ 84 لاکھ شیئرز سے بڑھ کر 98 کروڑ 48 لاکھ (984.85 ملین) شیئرز تک پہنچ گیا۔

تاہم شیئرز کی مجموعی مالیت گزشتہ سیشن کے 49.98 ارب روپے کے مقابلے میں کم ہو کر 45.70 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

ٹی پی ایل ریٹ فنڈ ون 7 کروڑ 57 لاکھ شیئرز کے کاروبار کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ ’ٹی پی ایل پراپرٹیز 7 کروڑ 24 لاکھ شیئرز کے ساتھ دوسرے اور بینک آف پنجاب 6 کروڑ 7 لاکھ شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ کاروبار کرنے والے ادارے رہے۔

منگل کو مجموعی طور پر 498 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے 192 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 271 میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 35 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Comments

200 حروف