BR100 Decreased By (-0.44%)
BR30 Decreased By (-0.37%)
KSE100 Decreased By (-0.3%)
KSE30 Decreased By (-0.49%)
BAFL 61.70 Decreased By ▼ -0.43 (-0.69%)
BIPL 29.28 Increased By ▲ 0.86 (3.03%)
BOP 37.71 Increased By ▲ 0.58 (1.56%)
CNERGY 8.56 Increased By ▲ 0.06 (0.71%)
DFML 20.30 Decreased By ▼ -0.22 (-1.07%)
DGKC 232.73 Decreased By ▼ -1.25 (-0.53%)
FABL 105.10 Increased By ▲ 0.92 (0.88%)
FCCL 57.85 Decreased By ▼ -0.78 (-1.33%)
FFL 17.98 Decreased By ▼ -0.12 (-0.66%)
GGL 26.40 Decreased By ▼ -0.03 (-0.11%)
HBL 321.20 Increased By ▲ 3.05 (0.96%)
HUBC 233.94 Decreased By ▼ -1.71 (-0.73%)
HUMNL 11.22 Decreased By ▼ -0.03 (-0.27%)
KEL 8.16 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
LOTCHEM 30.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.18%)
MLCF 107.81 Decreased By ▼ -1.70 (-1.55%)
OGDC 344.98 Decreased By ▼ -3.74 (-1.07%)
PAEL 47.19 Increased By ▲ 0.47 (1.01%)
PIBTL 18.60 Decreased By ▼ -0.26 (-1.38%)
PIOC 283.69 Decreased By ▼ -2.52 (-0.88%)
PPL 248.39 Decreased By ▼ -4.27 (-1.69%)
PRL 37.55 Increased By ▲ 1.10 (3.02%)
SNGP 118.98 Decreased By ▼ -1.57 (-1.3%)
SSGC 32.06 Decreased By ▼ -0.29 (-0.9%)
TELE 9.15 Increased By ▲ 0.06 (0.66%)
TPLP 13.32 Increased By ▲ 0.78 (6.22%)
TRG 67.50 Increased By ▲ 0.20 (0.3%)
UNITY 10.62 Decreased By ▼ -0.13 (-1.21%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 700 پوائنٹس گرگیا

  • صبح 9 بج کر 48 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 186,765.73 پوائنٹس پر آگیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں خریداری کے کئی دنوں کے تسلسل کے بعد منگل کو ٹریڈنگ کے ابتدائی منٹوں میں فروخت کا دباؤ غالب آگیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 700 پوائنٹس گرگیا۔

صبح 9 بج کر 48 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 688.96 پوائنٹس یا 0.37 فیصد کی کمی سے 186,765.73 پوائنٹس پر آگیا۔

آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، فرٹیلائزر (کھاد)، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ حبکو، اے آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی ایس او، ایچ بی ایل ، ایم سی بی اور یو بی ایل بھی منفی زون میں دکھائی دیے۔

یاد رہے کہ پیر کو اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا۔ مضبوط ادارہ جاتی خریداری، بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نرمی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کے باعث ٹریڈنگ سیشن کے دوران خریدار پوری طرح چھائے رہے۔

پیر کو بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2,082.49 پوائنٹس یا 1.12 فیصد اضافے سے 187,454.69 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

عالمی سطح پر منگل کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ جنوبی کورین کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس کی جانب سے دوسری سہ ماہی میں منافع میں 19 گنا اضافے کی شاندار پیش گوئی کے باوجود مارکیٹیں نیچے کی طرف گامزن رہیں۔ اس کے ساتھ جاپانی ین بھی حکومتی مداخلت کی قیاس آرائیوں کے درمیان 40 سالہ کم ترین سطح کے قریب ہی رہا۔

دنیا کی سب سے بڑی میموری چپ بنانے والی کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس نے اپریل تا جون کی مدت کے لیے آپریٹنگ منافع کا تخمینہ 89.4 ٹریلین وون (58.44 بلین ڈالر) لگایا ہے جو کہ مسلسل تیسری سہ ماہی ہے جب کمپنی نے ریکارڈ آپریٹنگ منافع حاصل کیا ہے۔

اس صورتحال کے باوجود جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ میں 4.1 فیصد کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے حصص کے لیے ایم ایس سی آئی کے وسیع ترین انڈیکس میں 0.73 فیصد کی کمی آئی۔ اس کے علاوہ جاپان کا نکی انڈیکس بھی 1.08 فیصد نیچے گرگیا۔

ڈائیوا سیکیورٹیز کے چیف اکانومسٹ تورو سوہیرا کے مطابق اے آئی سے متعلق حصص میں تیزی کی بنیادی وجہ معیشت اور مہنگائی کے بارے میں خدشات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے بڑھتے خدشات جن میں ایران سے جڑے کشیدہ حالات بھی شامل ہیں سرمایہ کاروں کو پناہ گاہ کی تلاش میں اس سیکٹر کی طرف لے جا رہے ہیں۔

وال سٹریٹ پر پیر کوامریکی اسٹاک مارکیٹ کے تینوں بڑے انڈیکس تیزی کے ساتھ بند ہوئے جس کی بنیادی وجہ یہ امیدیں تھیں کہ مصنوعی ذہانت دوسری سہ ماہی کے دوران منافع میں مضبوط اضافہ کرے گی۔ اس سیشن کے اختتام پر ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج 0.29 فیصد، ایس اینڈ پی 500 میں 0.72 فیصد اور نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں 1.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے

Comments

200 حروف