BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

جنوبی کوریا کی ایس کے ہائنکس کا اے آئی بوم سے فائدہ اٹھانے کیلئے 28 ارب ڈالر کی امریکی لسٹنگ کا اعلان

  • ریگولیٹری فائلنگز کے مطابق کمپنی 17.79 ملین نئے شیئرز امریکی ڈیپازٹری رسید (اے ڈی آر) کی صورت میں نیسڈیک پر پیش کرے گی
شائع اپ ڈیٹ

جنوبی کوریا کی معروف چپ ساز کمپنی ایس کے ہائینکس پیر کے روز امریکی اسٹاک مارکیٹ میں اپنی لسٹنگ شروع کرے گی، جس کے ذریعے تقریباً 28 ارب ڈالر اکٹھے کیے جائیں گے۔ یہ پیش رفت کمپنی کی جانب سے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مانگ سے فائدہ اٹھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ریگولیٹری فائلنگز کے مطابق کمپنی 17.79 ملین نئے شیئرز امریکی ڈیپازٹری رسید (اے ڈی آر) کی صورت میں نیسڈیک پر پیش کرے گی۔ اس لسٹنگ میں 10 اے ڈی آرز ایک عام شیئر کے برابر ہوں گے، جبکہ قیمت کا تعین کمپنی کے سیول میں ٹریڈنگ ریٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ایس کے ہائینکس کے شیئرز پیر کو 4.2 فیصد کمی کا شکار رہے، تاہم رواں سال اب تک کمپنی کے حصص میں تقریباً 273 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے، جس کی بڑی وجہ عالمی سطح پر اے آئی چپس کی بڑھتی ہوئی طلب ہے۔ اسی دوران جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس بھی 2.2 فیصد نیچے آیا۔

گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا نے سیمی کنڈکٹرز اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک بڑا صنعتی منصوبہ اعلان کیا تھا، جس کے تحت ملک کے جنوب مغربی حصے میں 576 ارب ڈالر کی چپ سرمایہ کاری کا پروگرام شروع کیا جائے گا۔ حکومت کے مطابق اس منصوبے کی قیادت ایس کے ہائینکس اور سام سنگ الیکٹرانکس کریں گے۔

صدر لی جے میونگ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ سیمی کنڈکٹر اور اے آئی منصوبوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اجازت ناموں، زمین کے حصول اور بجلی و پانی کی فراہمی میں تاخیر کو ختم کیا جائے۔

کمپنی کی نیویارک لسٹنگ کی حتمی قیمت جمعرات کو طے ہوگی جبکہ جمعہ سے باقاعدہ ٹریڈنگ شروع ہونے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ڈیل عالمی سطح پر بڑے شیئر سیلز میں نمایاں حیثیت رکھتی ہے اور اے آئی انڈسٹری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو مزید بڑھا سکتی ہے۔

Comments

200 حروف