پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 97 پیسے کمی کر دی گئی
- نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا
وفاقی حکومت نے جمعہ کو آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 97 پیسے کمی کر دی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 4 جولائی 2026 سے ہوگا۔
وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول (موٹر اسپرٹ) کی ایکس ڈپو قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر سے کم کرکے 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر سے کم کرکے 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

نظرثانی شدہ قیمتیں 4 جولائی سے آئندہ ہفتہ وار جائزے تک نافذ العمل رہیں گی۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لیا جاتا ہے، اور ان میں ردوبدل کا فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور روپے کے مقابلے میں شرح مبادلہ میں ہونے والی تبدیلیوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔























Comments