BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

یونائیٹڈ بزنس گروپ کی رینجرز ہیڈ کوارٹر پر حملے کی شدید مذمت

  • وطن کے محافظوں کو نشانہ بنانے والے عناصر درحقیقت پاکستان کے امن، سلامتی اور قومی یکجہتی کے دشمن ہیں، زبیر طفیل
شائع اپ ڈیٹ

یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیر طفیل نے گلستانِ جوہر کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ایک بزدلانہ اور ناکام کوشش قرار دیا ہے۔

مرکزی ترجمان یو بی جی گلزارفیروز کے مطابق صدر یو بی جی زبیر طفیل نے کہا کہ وطن کے محافظوں کو نشانہ بنانے والے عناصر درحقیقت پاکستان کے امن، سلامتی اور قومی یکجہتی کے دشمن ہیں، تاہم ایسی دہشت گرد کارروائیاں نہ تو قوم کے حوصلے پست کر سکتی ہیں اور نہ ہی سیکیورٹی اداروں کے عزم کو متزلزل کر سکتی ہیں۔

انہوں نے حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاکستان رینجرز کے جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے مادرِ وطن کے دفاع اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے لازوال قربانی کی مثال قائم کی ہے۔

زبیر طفیل نے حملے میں زخمی ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی دعائیں ان بہادر جوانوں کے ساتھ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ وطن عزیز کی خدمت کے فرائض انجام دیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف