BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

لاہور : کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی، 14 بچے جاں بحق

  • ملبے تلے اب بھی 11 طلبہ کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو حکام
شائع اپ ڈیٹ

آج نیوز نے ریسکیو حکام اور اسپتال انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے کم از کم 14 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تقریباً 30 بچے کلاس روم میں موجود تھے کہ اچانک چھت گرنے سے وہ ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں 8 سے 10 بچوں کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ حادثے کے وقت ٹیوشن سینٹر کے اندر تقریباً 30 بچے موجود تھے۔

امدادی ٹیموں نے فوری طور پر آپریشن شروع کرتے ہوئے اب تک 15 بچوں کو ملبے سے باہر نکال لیا ہے اور تمام زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹی ایچ کیو اسپتال کاہنہ کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ اسپتال میں 19 بچوں کو لایا گیا تھا، جن میں سے 14 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ 5 بچے زیرِ علاج ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں میں سے 4 سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے کمرے کی چھت ٹی آئرن اور گارڈرز پر مشتمل تھی جو اچانک گر گئی۔

اس رپورٹ کے فائل کیے جانے تک ریسکیو آپریشن جاری تھا اور امدادی ٹیمیں ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہیں، تاکہ یہ یقین ہوسکے کہ کوئی اور بچہ اندر نہ پھنسا ہو۔ چھت گرنے کی حتمی وجہ اب تک سرکاری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے۔

Comments

200 حروف