BR100 Decreased By (-0.61%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.51%)
KSE30 Decreased By (-0.48%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.35 Decreased By ▼ -4.10 (-2.13%)
FABL 94.12 Decreased By ▼ -0.02 (-0.02%)
FCCL 52.25 Decreased By ▼ -0.54 (-1.02%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.99 Decreased By ▼ -0.17 (-1.67%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.82 Decreased By ▼ -1.34 (-1.44%)
OGDC 314.70 Decreased By ▼ -2.03 (-0.64%)
PAEL 35.15 Decreased By ▼ -0.48 (-1.35%)
PIBTL 14.69 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 239.01 Decreased By ▼ -4.20 (-1.73%)
PPL 222.21 Decreased By ▼ -4.70 (-2.07%)
PRL 91.61 Decreased By ▼ -1.41 (-1.52%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.63 Decreased By ▼ -0.17 (-2.18%)
TPLP 12.64 Decreased By ▼ -0.33 (-2.54%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

کے پی ٹی نے کارگو ہینڈلنگ کا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا، وزیر بحری امور

  • مالی سال کے دوران کے پی ٹی نے 54.685 ملین ٹن کارگو ہینڈلنگ کا اپنا سابقہ ریکارڈ بھی عبور کر لیا، جنید چوہدری
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے اتوار کو کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک مالی سال کے دوران سب سے زیادہ کارگو ہینڈلنگ کا ریکارڈ قائم کیا ہے، جو ملک کے بحری شعبے کی ترقی اور بندرگاہ کی بہتر کارکردگی کا مظہر ہے۔

وزیر بحری امور نے بتایا کہ موجودہ مالی سال کے دوران کے پی ٹی نے 54.685 ملین ٹن کارگو ہینڈلنگ کا اپنا سابقہ ریکارڈ بھی عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو بہتر آپریشنل کارکردگی، مؤثر انتظام اور بندرگاہ کی استعداد میں اضافے کا نتیجہ قرار دیا۔

اتوار کو جاری بیان میں محمد جنید انور چوہدری نے کہا کہ یہ ریکارڈ پاکستان کی بحری معیشت، بندرگاہی انفرااسٹرکچر اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی وزارت بحری امور کی اصلاحاتی پالیسی، ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر حکمت عملی کی عکاس ہے۔

وفاقی وزیر نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ریئر ایڈمرل شاہد احمد (ر)، بندرگاہ کے افسران، ملازمین اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی مربوط منصوبہ بندی، ٹیم ورک اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے، ان کی استعداد بڑھانے، لاجسٹکس کے نظام کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ پاکستان کو خطے کے ایک اہم بحری اور تجارتی مرکز کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔

محمد جنید انور چوہدری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزارت بحری امور تمام قومی بندرگاہوں کی جدیدکاری، سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی تاکہ ملکی اقتصادی ترقی کو مزید تقویت مل سکے۔

اس موقع پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ریئر ایڈمرل شاہد احمد (ر) نے بھی ادارے کے افسران اور ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مؤثر حکمت عملی اور ٹیم ورک کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہ کی آپریشنل کارکردگی اور مسابقتی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Comments

200 حروف