BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

بھارت کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش، آئرلینڈ نے تاریخ رقم کردی

  • آئرلینڈ کی بھارت کو دوسرے ٹی 20 میں دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست
شائع اپ ڈیٹ

آئرلینڈ نے بھارت کو دوسرے ٹی 20 میں دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ آئرلینڈ نے نہ صرف بھارت کو کسی بھی فارمیٹ میں سیریز ہرائی بلکہ ٹی 20 ورلڈ کپ چیمپئن ٹیم کو دوطرفہ ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔

اتوار کو بیلفاسٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ کا ٹاس بھارت نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے ہیری ٹیکٹر 53 اور بن کالٹز 37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی جانب سے پرنس یادیو نے 3، ارشدیپ سنگھ اور شیوم دوبے نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں ۔

155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز پر ہمت ہار گئی۔

بھارت کی جانب سے تلک ورما 55 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ ہرشیت رانا نے 21 اور شیوم دوبے نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

آئرلینڈ کی جانب سے جے موندرا اور میٹ ہولارڈ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آئرلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں میچز جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

یہ آئرلینڈ کی بھارت کے خلاف نہ صرف پہلی سیریز کی فتح ہے بلکہ پہلی مرتبہ کسی بھی فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کو مکمل وائٹ واش کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔

دوسری جانب بھارتی کپتان شریاس ایئر کے لیے یہ سیریز ایک ناپسندیدہ ریکارڈ ثابت ہوئی۔ گزشتہ میچ میں بھارت کو آئرلینڈ کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ اب ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے پہلی بار آئرلینڈ کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز بھی گنوا دی اور کلین سوئپ کا سامنا کیا۔

آئرلینڈ کی اس تاریخی کامیابی کو ملکی کرکٹ کی بڑی کامیابیوں میں شمار کیا جا رہا ہے جب کہ بھارتی ٹیم کے لیے یہ سیریز مایوس کن نتائج اور نئے سوالات چھوڑ گئی ہے۔

یاد رہے بھارت کو پہلے ٹی 20 میچ میں بھی آئرلینڈ کے ہاتھوں 34 رنز کے بڑے مارجن سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

200 حروف