BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتیں 1,400 سے تجاوز، زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے امکانات معدوم

  • بدھ کے روز آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو زلزلوں نے دارالحکومت کاراکاس سمیت متعدد شہروں میں تباہی مچا دی
شائع اپ ڈیٹ

وینزویلا میں طاقتور زلزلوں کے تین روز گزرنے کے باوجود امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے زندہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1,430 ہو گئی ہے اور مزید زندہ بچ جانے والوں کی امیدیں معدوم ہوتی جا رہی ہیں۔

بدھ کے روز آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو زلزلوں نے دارالحکومت کاراکاس سمیت متعدد شہروں میں تباہی مچا دی۔ ہزاروں عمارتیں منہدم ہو گئیں جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد اب بھی لاپتا بتائے جا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق تقریباً 67 لاکھ 60 ہزار افراد اس آفت سے متاثر ہو سکتے ہیں اور انہیں ہنگامی رہائش، صاف پانی، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی امداد کی ضرورت ہے۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کے بعد پہلے 72 گھنٹے زندہ افراد کو نکالنے کے لیے انتہائی اہم ہوتے ہیں، تاہم اب زیادہ تر لاشیں ملنے کا خدشہ ہے۔ اس کے باوجود ہفتے کی شب شمالی علاقے کارابالیڈا سے 11 سالہ لڑکے کو زندہ نکال لیا گیا، جبکہ اس سے ایک روز قبل لا گوائرا میں 32 گھنٹے بعد ایک نومولود بچے کو بھی ملبے سے بحفاظت نکالا گیا، جس نے متاثرین میں امید کی نئی کرن پیدا کی۔

حکام کے مطابق زلزلوں میں 3,238 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے مالی نقصان کا تخمینہ 6.7 ارب ڈالر لگایا ہے، جو وینزویلا کی مجموعی قومی پیداوار کا تقریباً 6 فیصد بنتا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں پر حکومتی انتظامات شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے پیاروں کو ملبے سے خود نکالنا پڑا، جبکہ رضاکاروں کو متاثرہ علاقوں میں داخلے کے لیے خصوصی اجازت نامے حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکہ سمیت 21 ممالک نے امدادی اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں وینزویلا بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

200 حروف