BR100 Decreased By (-0.83%)
BR30 Decreased By (-1.36%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.79%)
BAFL 61.10 Decreased By ▼ -0.26 (-0.42%)
BIPL 26.85 Decreased By ▼ -0.20 (-0.74%)
BOP 35.20 Decreased By ▼ -0.85 (-2.36%)
CNERGY 8.22 Decreased By ▼ -0.22 (-2.61%)
DFML 20.04 Decreased By ▼ -0.85 (-4.07%)
DGKC 215.29 Decreased By ▼ -3.81 (-1.74%)
FABL 97.08 Decreased By ▼ -0.32 (-0.33%)
FCCL 56.90 Decreased By ▼ -1.17 (-2.01%)
FFL 18.13 Decreased By ▼ -0.24 (-1.31%)
GGL 22.69 Decreased By ▼ -0.27 (-1.18%)
HBL 298.40 Decreased By ▼ -6.02 (-1.98%)
HUBC 231.30 Decreased By ▼ -2.15 (-0.92%)
HUMNL 11.18 Decreased By ▼ -0.32 (-2.78%)
KEL 8.15 Decreased By ▼ -0.29 (-3.44%)
LOTCHEM 28.46 Decreased By ▼ -0.25 (-0.87%)
MLCF 100.52 Decreased By ▼ -1.95 (-1.9%)
OGDC 331.28 Decreased By ▼ -5.92 (-1.76%)
PAEL 42.75 Decreased By ▼ -0.98 (-2.24%)
PIBTL 17.94 Decreased By ▼ -0.28 (-1.54%)
PIOC 277.85 Decreased By ▼ -6.84 (-2.4%)
PPL 241.94 Decreased By ▼ -7.12 (-2.86%)
PRL 35.97 Decreased By ▼ -0.67 (-1.83%)
SNGP 116.84 Increased By ▲ 2.89 (2.54%)
SSGC 31.32 Increased By ▲ 0.69 (2.25%)
TELE 9.07 Decreased By ▼ -0.25 (-2.68%)
TPLP 10.24 Decreased By ▼ -0.80 (-7.25%)
TRG 66.68 Decreased By ▼ -3.16 (-4.52%)
UNITY 11.29 Decreased By ▼ -0.20 (-1.74%)
WTL 1.29 Decreased By ▼ -0.02 (-1.53%)
کاروبار اور معیشت

پٹرول 74، ڈیزل 67 روپے فی لٹر سستا

خطے میں بہتر ہوتی معاشی صورتحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عوام تک منتقل کررہے ہیں، شہباز شریف
شائع June 20, 2026 اپ ڈیٹ June 20, 2026 12:06pm

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

حکومت نے پٹرول 74.28 روپے فی لٹر اور ڈیزل 67.31 روپے فی لٹر سستا کردیا جسے عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کا اقدام قرار دیا گیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 74.28 روپے کی تاریخی کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 299.50 روپے فی لٹر ہوگئی، اسی طرح 67.31 روپے کی بڑی کمی سے ڈیزل کی نئی قیمت 311.47 روپے فی لٹر مقرر کی گئی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم خطے میں بہتر ہوتی معاشی صورتحال اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فوائد فوری طور پر عوام تک منتقل کررہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت وفاقی حکومت نے 129 ارب روپے استعمال کرتے ہوئے عوام کو مہنگے ایندھن کے اثرات سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آئی، نہ ہی کہیں قلت یا لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔

وزیراعظم کے مطابق حکومت معاشی استحکام برقرار رکھنے اور مہنگائی میں مزید کمی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔

Comments

200 حروف