مارکٹس
کیپکو نے نئے سی ای او کا اعلان کردیا
- وقار احمد خان 3 سال کی مدت کے لیے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مقرر
کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کیپکو) نے جمعرات کو اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی تقرری کا اعلان کردیا۔
کمپنی کی جانب سے اس پیش رفت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔
نوٹس کے مطابق کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے وقار احمد خان کو یکم جولائی 2026 سے 30 جون 2029 تک 3 سال کی مدت کے لیے کمپنی کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا ہے۔
کیپکو کو 25 اپریل 1996 کو کمپنیز آرڈیننس 1984 (اب کمپنیز ایکٹ 2017) کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر پاکستان میں شامل کیا گیا تھا۔
اسے پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے 1985 اور 1996 کے درمیان ضلع مظفر گڑھ پنجاب میں پانچ مراحل میں تعمیر کیا تھا۔





















Comments