دنیا
برگن اسٹاک میں امریکہ، ایران ابتدائی مذاکرات جمعہ کو طے
- فی الحال ملاقات کے شیڈول اور تفصیلات کے بارے میں مزید کوئی معلومات دستیاب نہیں، سوئس وزارت خارجہ
سوئس حکومت نے جمعرات کو بتایا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی بات چیت جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی ریزورٹ برگن اسٹاک میں طے پائی ہے۔
موجودہ صورتحال کے مطابق منصوبہ یہ ہے کہ امریکہ اور ایران بشمول پاکستان اور قطر (بطور ثالث) اور دیگر متعلقہ ممالک کل برگن اسٹاک میں معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے ابتدائی مذاکرات کے لیے ملاقات کریں گے۔
سوئس وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فی الحال اس ملاقات کے شیڈول اور تفصیلات کے بارے میں مزید کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔





















Comments