BR100 Decreased By (-0.88%)
BR30 Decreased By (-1.54%)
KSE100 Decreased By (-0.79%)
KSE30 Decreased By (-0.78%)
BAFL 56.60 Decreased By ▼ -0.27 (-0.47%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 12.91 Decreased By ▼ -0.21 (-1.6%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.00 Decreased By ▼ -5.45 (-2.83%)
FABL 93.61 Decreased By ▼ -0.53 (-0.56%)
FCCL 51.49 Decreased By ▼ -1.30 (-2.46%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.24 (-1.63%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.31 (-1.17%)
MLCF 91.25 Decreased By ▼ -1.91 (-2.05%)
OGDC 312.99 Decreased By ▼ -3.74 (-1.18%)
PAEL 35.26 Decreased By ▼ -0.37 (-1.04%)
PIBTL 14.72 Increased By ▲ 0.04 (0.27%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 220.90 Decreased By ▼ -6.01 (-2.65%)
PRL 90.90 Decreased By ▼ -2.12 (-2.28%)
SNGP 90.94 Decreased By ▼ -0.90 (-0.98%)
SSGC 23.23 Decreased By ▼ -0.58 (-2.44%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.53 Decreased By ▼ -0.44 (-3.39%)
TRG 55.80 Decreased By ▼ -0.76 (-1.34%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

آئی ٹینز نے یو اے ای میں 5 ملین ڈالر کا معاہدہ حاصل کر لیا

  • معاہدے میں ٹیکنالوجی کے 4 مربوط ستون شامل ہیں
شائع اپ ڈیٹ

آئی ٹینز ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اسے متحدہ عرب امارات میں قائم ایک معروف ہول سیل ڈسٹری بیوشن گروپ کے لیے ڈیجیٹل ٹرنسفارمیشن پروگرام کا 5 ملین ڈالر مالیت کا طویل مدتی معاہدہ حاصل ہوا ہے۔

اس پیش رفت سے متعلق اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے دی گئی۔

معاہدے میں ٹیکنالوجی کے 4 مربوط ستون شامل ہیں جن میں انٹرپرائز ریسورس پلاننگ بیک بون، کسٹمر اینڈ سپلائر انٹیلیجنٹ سیلف سروس پلیٹ فارم، انٹرپرائز ایسیٹ مینجمنٹ سسٹم اور ایک مشترکہ موبائل فیلڈ ورک فورس سلوشن شامل ہیں۔

ٹیکنالوجی کمپنی نے بتایا کہ یہ تمام ستون آئی ٹینز کے ملکیتی انٹیگریشن فریم ورک کے ذریعے متحد ہیں اور ایمبیڈڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید تجزیاتی صلاحیتوں سے لیس ہیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ کل معاہدے کی مالیت اگلے 5 سالوں کے دوران 5 ملین امریکی ڈالر ہے جس کی سالانہ فیس مساوی (برابر) ہوگی۔

لسٹڈ کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا کہ معاہدے کی شرائط کے تحت ابتدائی مرحلے کا آغاز 2026 کے اندر کر دیا جائے گا۔

آئی ٹینز ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کو 1990 میں پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ اس کمپنی کا سابقہ نام ظہور کاٹن ملز لمیٹڈ تھا۔

مارچ 2025 میں لاہور ہائی کورٹ نے کمپنی اور آئی ٹینز ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ کے انضمام کی منظوری دی جو یکم اکتوبر 2023 سے مؤثر ہے۔

انضمام کے بعد کمپنی کی بنیادی کاروباری سرگرمیوں میں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، تنصیب اور نفاذ کے ساتھ ساتھ آئی ٹی سے متعلق دیگر سپلائیز اور خدمات شامل ہیں۔ کمپنی آئی ٹی کے شعبے میں مشاورتی خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔

Comments

200 حروف