BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ای سی سی نے 9.56 ارب روپے کے ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اہم عوامی خدمات کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی، جن میں پاسپورٹس اور نادرا سمیت دیگر ضروری شعبے شامل ہیں
شائع اپ ڈیٹ

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے منگل کے روز وزارتِ داخلہ کے مختلف منصوبوں کے لیے 9.56 ارب روپے سے زائد کے ٹیکنیکل ضمنی گرانٹس ( ٹی ایس جیز) کی منظوری دے دی، جبکہ ملک میں یوریا کی دستیابی کو برقرار رکھنے کے لیے دو کھاد ساز پلانٹس کو گیس فراہمی کے انتظامات میں توسیع بھی منظور کر لی۔

وزارتِ خزانہ میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اجلاس میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ٹی ڈی پی- ای آر پی/ کے پی- سی سی ایس ڈی پی منصوبے کے لیے 2.19 ارب روپے کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد عالمی بینک کے تعاون سے خیبرپختونخوا میں شہریوں کو مرکز میں رکھ کر خدمات کی فراہمی کے منصوبے کو جاری رکھنا ہے۔

ای سی سی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے لیے 5 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی تاکہ پاسپورٹ بک لیٹس کی پرنٹنگ سے متعلق واجبات کی ادائیگی اور پاسپورٹ خدمات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

مزید برآں، داخلہ ڈویژن کے تین ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2.12 ارب روپے منظور کیے گئے، جن میں اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-16 میں ماڈل جیل کی تعمیر، نیشنل پولیس اسپتال منصوبہ اور فارن نیشنل سکیورٹی سیل ڈیش بورڈ اور اس سے منسلک سہولیات شامل ہیں۔

کمیٹی نے انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے لیے 240.5 ملین روپے بھی منظور کیے تاکہ آپریشنل سرگرمیوں کے لیے ہیلی کاپٹروں کی مرمت کی جا سکے۔

علاوہ ازیں وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر ای سی سی نے ایس این جی پی ایل سے منسلک یوریا پلانٹس فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو 30 جون 2026 تک گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دی۔

حکومت کے مطابق اس فیصلے سے کھاد کی دستیابی برقرار رہے گی اور مقامی مارکیٹ میں یوریا کی قیمتوں میں استحکام میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی، وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وزیر منصوبہ بندی سمیت متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

Comments

200 حروف