BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پی آر اے نے 14 کاروباری مراکز سیل کردیے

  • ٹیکس چوری اور عدم تعمیل کے خلاف پنجاب بھر میں نفاذی کارروائیاں
شائع اپ ڈیٹ

پنجاب بھر میں ٹیکس چوری اور عدم تعمیل کے خلاف نفاذی کارروائیوں کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے ریکارڈ میں ہیر پھیر اور ٹیکس ادا نہ کرنے پر 14 کاروباری مراکز کو سیل کردیا، لاکھوں روپے کے واجبات وصول کیے اور ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کئی ٹیکس دہندگان کو انتباہی نوٹس جاری کیے۔

پی آر اے کے مطابق لاہور ڈویژن میں ٹیکس ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرنے پر پانچ مشہور فوڈ چینز کے آؤٹ لیٹس کو سیل کر دیا گیا۔ دریں اثنا راولپنڈی ڈویژن میں ٹیکس ادا نہ کرنے پر 10 پراپرٹی ڈویلپرز اور بلڈرز کے دفاتر کو سیل کیا گیا۔ یہ نفاذی کارروائیاں ٹیکس کی تعمیل کو یقینی بنانے اور سرکاری محصولات کے تحفظ کے لیے پی آر اے کی جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔

پی آر اے کے چیئرمین معظم اقبال سپرا نے بتایا کہ ٹیکس گوشواروں میں دھوکہ دہی اور وقت پر گوشوارے جمع نہ کروانے والے کاروبار پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مسلسل قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے جائیں گے تاکہ واجب الادا جرمانے اور ٹیکس کی رقوم وصول کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں واجب الادا ٹیکسوں کی فوری وصولی کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی نفاذی مہم جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری اور دھوکہ دہی کے طریقوں میں ملوث کاروباراور افراد کو نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں جو خزانے کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف