BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
کھیل

کرکٹر پر پولیس تشدد: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا تحقیقات کا مطالبہ

تحقیقات تک تین اہلکاروں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے، پولیس کی تصدیق
شائع اپ ڈیٹ

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہفتے کو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کریں اور کارروائی کریں جس میں ایک ٹیسٹ کرکٹر نے پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا الزام لگایا ہے۔

14 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے آف اسپنر نعیم حسن نے بتایا کہ وہ جمعہ کی رات تقریباً بارہ بجے رکشے میں گھر جا رہے تھے کہ چٹاگانگ شہر میں پولیس نے انہیں روکا اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے پر انتہائی تشویش میں مبتلا ہے، انہوں نے ایک مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ان الزامات کے بعد پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مزید تحقیقات تک تین اہلکاروں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

نعیم حسن نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ بنگلہ دیش کے دوسرے بڑے شہر چٹاگانگ میں ڈھاکا پریمیئر لیگ کا میچ کھیلنے کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔

نعیم حسن نے صحافیوں کو بتایا کہ میں (رکشے سے) نیچے اترا اور ان سے کہا کہ میرا بیگ چیک کر لیں لیکن پولیس کے ایک اہلکار نے مجھ سے کہا کہ گاڑی میں بیٹھ جاؤ، تم ایک ملزم ہو۔

26 سالہ کرکٹر نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے ان کا گلا پکڑا، انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا حالانکہ انہوں نے بار بار اپنی شناخت بطور بنگلہ دیشی قومی کھلاڑی کروائی تھی۔

انہوں نے بتایاکہ تھانے لانے کے بعد آفیسر انچارج نے مجھ سے کہا کہ اپنی نظریں نیچے رکھو، نظریں نیچی کر کے بات کرو۔

یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ پولیس اہلکاروں نے نعیم کے خلاف یہ کارروائی کیوں کی۔

بی سی بی نے کہا کہ وہ “ھلاڑی کے ساتھ کیے گئے ناقابل قبول اور نامناسب رویے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔

قومی ایتھلیٹ کے ساتھ ایسا سلوک انتہائی افسوسناک ہے اور فوری توجہ کا متقاضی ہے۔

بی سی بی نے مزید کہا کہ وہ واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی توقع رکھتا ہے اور متعلقہ حکام پر زور دیتا ہے کہ وہ ذمہ دار پائے جانے والوں کے خلاف مناسب کارروائی کریں۔

کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

200 حروف