BR100 Increased By (0.99%)
BR30 Increased By (1.17%)
KSE100 Increased By (0.81%)
KSE30 Increased By (0.77%)
BAFL 58.34 Increased By ▲ 0.63 (1.09%)
BIPL 25.60 Increased By ▲ 0.24 (0.95%)
BOP 33.62 Increased By ▲ 0.37 (1.11%)
CNERGY 8.21 Increased By ▲ 0.16 (1.99%)
DFML 19.57 Increased By ▲ 0.38 (1.98%)
DGKC 196.46 Increased By ▲ 2.81 (1.45%)
FABL 88.97 Increased By ▲ 0.74 (0.84%)
FCCL 52.95 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 17.79 Increased By ▲ 0.18 (1.02%)
GGL 20.77 Increased By ▲ 0.54 (2.67%)
HBL 284.75 Increased By ▲ 4.28 (1.53%)
HUBC 215.40 Increased By ▲ 3.55 (1.68%)
HUMNL 11.19 Increased By ▲ 0.07 (0.63%)
KEL 7.99 Increased By ▲ 0.10 (1.27%)
LOTCHEM 29.18 Increased By ▲ 0.32 (1.11%)
MLCF 86.00 Increased By ▲ 0.65 (0.76%)
OGDC 320.20 Increased By ▲ 2.13 (0.67%)
PAEL 40.30 Increased By ▲ 0.89 (2.26%)
PIBTL 17.39 Increased By ▲ 0.24 (1.4%)
PIOC 269.99 Increased By ▲ 2.52 (0.94%)
PPL 225.00 Increased By ▲ 0.18 (0.08%)
PRL 34.55 Increased By ▲ 0.37 (1.08%)
SNGP 100.80 Increased By ▲ 3.25 (3.33%)
SSGC 26.83 Increased By ▲ 0.52 (1.98%)
TELE 9.12 Increased By ▲ 0.74 (8.83%)
TPLP 11.31 Increased By ▲ 1.03 (10.02%)
TRG 71.48 Increased By ▲ 1.94 (2.79%)
UNITY 11.64 Increased By ▲ 0.33 (2.92%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.02 (1.57%)
پاکستان

ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھیں گے، افغانستان سے دہشت گردانہ حملوں پر پاکستان کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

  • پاکستان کا افغان حکام سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
شائع June 9, 2026 اپ ڈیٹ June 9, 2026 04:13pm

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروہ افغان سرزمین سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ضرورت پڑنے پر پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی حملے کا جواب دے گا .

 اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل میں افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر مباحثے کے دوران کہا کہ اپنے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں پر ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دہشت گرد حملوں میں تیزی سے اضافہ ہواہے جن میں سے بہت سےحملوں کی افغانستان میں منصوبہ بندی کی گئی تھی اور یہ حملے غیر ملکی مسلح افواج کے پیچھے رہ جانے والے ہتھیاروں کے ساتھ کیے گئے تھے۔

پاکستانی مندوب کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ طالبان دہشت گرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کے اپنے پرانے ہتھکنڈوں پر واپس آ گئے ہیں۔ انہوں نے معاملات کو خراب کرنے والے اور افراتفری کو ہوا دینے والے ایک دیگر ملک کی حمایت سے ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے خطرناک راستے کا انتخاب کیا ہے جو پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ چھیڑنے کے لیے ایک موقع پرست کے طور پر تیزی سے آگے بڑھا ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان اس صورتحال کے باوجود بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن اگر کوئی ہماری خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو پاکستان اس کے خلاف اپنا دفاع کرے گا۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ طالبان کوتنازعات کے دوستانہ حل کا مشورہ دینے کے لیے متعدد سفارتی کوششیں کی گئیں جس کے لیے پاکستان قطر، ترکیہ، سعودی عرب اور حال ہی میں چین کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔

اس کے باوجود طالبان کی مسلسل ہٹ دھرمی اور یہاں تک کہ ٹی ٹی پی اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) جیسے دہشت گرد گروپوں کی سرعام مذمت اور مذمت کرنے سے انکار بھی انتہائی پریشان کن ہے، یہ ان گروپوں کے لیے ان کی ملی بھگت اور فعال حمایت کا کافی ثبوت ہے ۔

انہوں نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اپنے دفاع میں، ضرورت پڑنے پر اور ہمیشہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون ( آئی ایچ ایل ) کے مطابق جواب دیا جائے گا۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ نہ تو سیکرٹری جنرل کی رپورٹ میں افغانستان کے اندر چھوٹے اور ہلکے ہتھیاروں کی موجودگی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں اور نہ ہی افغانستان کی غیر قانونی معیشت پر مناسب روشنی ڈالی گئی ہے، جس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے نیٹ ورکس کے پیچیدہ جال ہنڈی اور حوالہ نیٹ ورکس شامل ہیں۔ اس کی بجائے رپورٹ میں بیرونی حرکیات کو مورد الزام ٹھہرانے کا سہارا لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں طالبان کی پالیسیوں کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا جنہوں نے افغانستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ہمیں اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ یہ طالبان کے لاپرواہ طرز حکمرانی اور انتہا پسندی، جبر اور بنیاد پرستی کے ناقص نظریات ہیں جن کی وجہ سے آج افغانستان کو ان آفات کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ افغان شہریوں کے لیے بنیادی ضروری اشیا کی قلت طالبان کی جانب سے افغانوں کی فلاح و بہبود کو اپنے مفاد اور آمرانہ کنٹرول پر ترجیح دینے کے لیے تیار نہ ہونے کا براہ راست نتیجہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاک افغان سرحد کی بندش سے انسانی امداد کی نقل و حرکت متاثر نہیں ہوتی جبکہ پاکستان انسانی ہمدردی کے تحت افغانستان بھیجے جانے والے سامان اور مواد کے گزرنے کی پروسیسنگ اور سہولت فراہم کر رہا ہے، افغانستان کی طالبان حکومت سرحد کو اپنی طرف بند رکھتی ہے۔افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق اور وقار سے محروم رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ افغان عوام ان غیر انسانی پابندیوں، جبر اور خود غرضانہ رویوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں۔ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے، پاکستان نے ناکافی بین الاقوامی حمایت کے باوجود لاکھوں افغان مہاجرین کا خیرمقدم کیا، غیر قانونی افغانوں کے بھاری کیسوں سے نمٹا، جن میں بغیر دستاویزات کے افغان باشندے بھی شامل ہیں، جو اس کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کے سربراہ پر زور دیا کہ وہ افغانوں کی دیگر ممالک میں آبادکاری کے معاملات کا شفاف انداز میں خاکہ پیش کریں ۔ پاکستان اپنی قومی سلامتی کو درپیش خطرات برداشت نہیں کرے گا۔ افغانستان کی مشکلات کا الزا م وطن واپس آنے والوں کی آمد پر ڈالنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان جغرافیہ، گہرے رشتوں، صدیوں پرانے تہذیبی روابط اور عقیدے، ثقافت اور نسل کے برادرانہ رشتوں سے بندھے ہوئے ہیں۔افغانستان میں جنگوں اور عدم استحکام کے نتائج سے پاکستان سے زیادہ کسی ملک کو نقصان نہیں پہنچا لہذا ہم سمجھتے ہیں، اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ افغانستان میں امن، خوشحالی اور استحکام سے پاکستان سے زیادہ کوئی ملک فائدہ اٹھانے والا نہیں ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ طالبان سے پاکستان کا مطالبہ سادہ اور واضح ہے جو دہشت گردوں کے خلاف قابل تصدیق اور ناقابل واپسی کارروائی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ طالبان اس بات کو سنجیدگی سے سمجھیں گے اور افغانستان میں طویل مدتی امن اور ترقی اور اور سب سے بڑھ کر تمام افغانوں کے بہترین مفاد میں کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کریں گے۔

Comments

200 حروف