BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

اسٹار کھلاڑیوں سے محروم آسٹریلیا کو اپ سیٹ کرنے کیلئے بنگلہ دیشی کپتان پرامید

  • اس وقت ہماری ٹیم کے سبھی کھلاڑی بہترین فارم میں ہیں، گفتگو
شائع اپ ڈیٹ

بنگلہ دیشی کپتان مہدی حسن معراج نے پیر کو 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آغاز سے ایک روز قبل کہا کہ ان کی ٹیم اسٹار کھلاڑیوں سے محروم آسٹریلوی ٹیم کے خلاف نایاب موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

تاہم آسٹریلیا کے قائم مقام کپتان جوش انگلس نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی نوجوان ٹیم کم بیک کیلئے تیار ہے۔ یاد رہے کہ اسی ماہ پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔

پہلے ون ڈے میچ سے قبل میرپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بنگلہ دیشی کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف طویل عرصے بعد کھیلنا ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج بھی ہے اور ایک شاندار موقع بھی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری ٹیم کے سبھی کھلاڑی بہترین فارم میں ہیں اور اگر ہم نے اپنی صلاحیتوں کا سو فیصد میدان میں پیش کیا، تو کامیابی ہمارے قدم چوم سکتی ہے۔

آسٹریلوی ٹیم اپنے کپتان مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ کے بغیر یہاں پہنچی ہے اور جوش انگلس نے اعتراف کیا کہ ان کی غیر موجودگی سے ٹیم کو نقصان پہنچا ہے۔ دونوں کھلاڑی گزشتہ ہفتے پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی شکست کے دوران بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے، جہاں مچل مارش ٹخنے کی چوٹ سے صحت یاب ہو رہے ہیں جبکہ ٹریوس ہیڈ ذاتی چھٹی پر ہیں۔

انگلس نے کہا میرا خیال ہے کہ یہ بات بہت اہم ہے کہ کچھ نوجوان کھلاڑیوں کو ان کنڈیشنز (حالات) میں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہو رہا ہے۔

Comments

200 حروف