BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
پاکستان

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم سے ملاقات کا اعلان

  • سیاسی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، چیئرمین پیپلزپارٹی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے تاکہ اس مسئلے کو آئینی اور پارلیمانی فریم ورک کے اندر مشاورت کے ذریعے حل کیا جا سکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات اتوار کے روز اسلام آباد میں واقع زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے زور دیا کہ سیاسی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے اس معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے، جبکہ تمام مسائل کا حل قانون سازی اور مشاورت کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیاسی امور کے انچارج اور پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے قیادت کو موجودہ پیش رفت پر بریفنگ دی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔

پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور فریال تالپور نے اراکین کی تجاویز سنیں اور آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔

خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی اور جماعت ہمیشہ کشمیری عوام کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیح دیتی رہی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف