BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.40 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
BIPL 25.55 Increased By ▲ 0.13 (0.51%)
BOP 33.85 Decreased By ▼ -0.40 (-1.17%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.70 Decreased By ▼ -0.26 (-1.24%)
DGKC 197.00 Decreased By ▼ -0.47 (-0.24%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 0.39 (0.44%)
FCCL 53.35 Decreased By ▼ -0.54 (-1%)
FFL 17.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.78%)
GGL 20.49 Increased By ▲ 0.69 (3.48%)
HBL 286.50 Increased By ▲ 0.44 (0.15%)
HUBC 213.89 Decreased By ▼ -1.51 (-0.7%)
HUMNL 11.06 Increased By ▲ 0.06 (0.55%)
KEL 8.05 Decreased By ▼ -0.06 (-0.74%)
LOTCHEM 28.12 Increased By ▲ 0.68 (2.48%)
MLCF 87.19 Decreased By ▼ -0.86 (-0.98%)
OGDC 320.75 Decreased By ▼ -3.81 (-1.17%)
PAEL 40.31 Increased By ▲ 0.37 (0.93%)
PIBTL 17.09 Decreased By ▼ -0.23 (-1.33%)
PIOC 276.00 Increased By ▲ 0.54 (0.2%)
PPL 228.40 Decreased By ▼ -4.38 (-1.88%)
PRL 34.59 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 98.80 Decreased By ▼ -0.81 (-0.81%)
SSGC 26.90 Decreased By ▼ -0.27 (-0.99%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.29 Increased By ▲ 0.53 (6.05%)
TRG 71.69 Decreased By ▼ -0.06 (-0.08%)
UNITY 11.58 Decreased By ▼ -0.09 (-0.77%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
مارکٹس

عید الاضحی پر اسٹیٹ بینک کی گو کیش لیس مہم کامیاب، 34 ارب روپے کی ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز

  • مہم کے تحت 22 شریک بینکوں نے مقررہ مویشی منڈیوں میں خصوصی کیمپ اور کیبن قائم کیے
شائع June 6, 2026 اپ ڈیٹ June 6, 2026 12:05am

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے جمعہ کو کہا ہے کہ عید الاضحیٰ 2026 کیلئے اس کی گو کیش لیس مہم کامیاب رہی، اس مہم کے دورن دوران ڈیجیٹل ذرائع اور آلات کے ذریعے 34 ارب روپے سے زائد مالیت کی 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

اسٹیٹ بینک کے جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سال 2024 اور 2025 میں کیے گئے اسی طرح کے اقدامات کی کامیابی کے بل بوتے پر 2026 میں اس مہم میں خاصی توسیع کی گئی اور اس کا دائرہ کار پاکستان بھر میں 2025 کی 54 مویشی منڈیوں سے بڑھ کر 2026 میں 123 مارکیٹوں تک پھیل گیا۔

گو کیش لیس مہم کے تحت 22 شریک بینکوں نے مقررہ مویشی منڈیوں میں خریداروں اور فروخت کاروں کو بلاتعطل ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سہولت دینے کے لیے خصوصی کیمپ اور کیبن قائم کیے۔

ان بینکوں نے مویشی بیچنے والوں، ٹرانسپورٹرز اور منسلک خدمات دینے والوں کو فوری بایومیٹرک توثیق کے ذریعے آن بورڈ لیا جن کا انعقاد مارکیٹوں ہی کے اندر کیا گیا، انہیں کیو آر کوڈز فراہم کیے گئے تا کہ وہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی وصولی کے قابل ہو سکیں۔

مزید برآں منتخب مویشی منڈیوں میں موبائل بینکاری کی گاڑیاں موجود تھے جو اے ٹی ایم، کیش کانٹرز اور کیش ڈپازٹ مشینوں (سی ڈی ایم)سے لیس تھیں تاکہ برمقام بینکاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

نقد کانٹرز اور سی ڈی ایم کی دستیابی سے بیوپاریوں کو فاضل نقد رقوم سہولت کے ساتھ بینکاری نظام میں براہ راست جمع کرانے کا موقع ملا جس سے نقد کرنسی کی گردش میں کمی آئی اور ادائیگیوں کا زیادہ ڈیجیٹائزڈ ماحول بنانے میں مدد ملی۔

ان منڈیوں میں اسٹیٹ بینک کے اہلکاروں کو بھی تعینات کی گیا تھا تا کہ بینکوں اور ان کے عملے کوسہولت دی جا سکے اور اگر کوئی مسئلہ پید اہو تو اسے فورا حل کیا جا سکے۔

مویشی بیچنے والے بیوپاریوں اور بلند مالیت کے لین دین میں اعانت کیلئے اسٹیٹ بینک نے 14 مئی 2026 تا 5 جون 2026 کی مدت کے لیے ٹرانزیکشنز کی حد میں عارضی اضافہ کیا۔

اسٹیٹ بینک نے اس مہم کے لیے ایک جامع ملک گیر آگاہی اور رسائی کی مہم شروع کی جس کی تشہیر ٹیلی وژن، ریڈیو ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر کی گئی جبکہ بینکوں کی آگاہی سرگرمیاں بھی اس کا حصہ تھیں۔

اسٹیٹ بینک اور بینکوں کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں ڈیجیٹل لین دین کے حجم اور مالیت دونوں میں خاصا اضافہ ہوا۔

2025 کے مقابلے میں 2026 کے دوران ٹرانزیکشنوں کی تعداد سات گنا سے زیادہ بڑھ گئی اور تقریبا 65 ہزار سے بڑھ کر 4 لاکھ 81 ہزار ٹرانزیکشن تک پہنچ گئی جبکہ لین دین کی جو مالیت گذشتہ سال 4.6 ارب روپے تھی وہ اِس سال بڑھ کر 34 ارب روپے تک جا پہنچی۔

مزید برآں مہم کے دوران مویشی کے بیوپاریوں اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والوں کے تقریبا 12,500 نئے اکانٹس کھولے گئے۔ یہ اضافہ ڈیجیٹل ادائیگی کے ذرائع پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا عکاس ہے اور اسٹیٹ بینک کی ان کوششوں کے نتائج کو بھی ظاہر کرتا ہے جو نقد رقم پر انحصار کرنے والے معیشت کے روایتی شعبوں کو ڈجیٹل بنانے کے لیے جاری ہیں۔

اس مہم کی کامیابی نے ڈجیٹل مالی خدمات پر اعتماد کو مزید مستحکم کیا ہے اور پاکستان بھر میں موسمی اور زیادہ حجم والے بازاروں میں محفوظ، موثر اور شمولیتی ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولتوں کے پائیدار فروغ اور انہیں مستقل طور پر اپنانے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔

Comments

200 حروف