BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
دنیا

ایران کا خلیج عمان میں امریکی جنگی جہازوں پر انتباہی میزائل اور ڈرون فائر کرنے کا دعویٰ

  • بحری سیکورٹی پر بڑھتی کشیدگی کے دوران ایران اور امریکہ میں آمنے سامنے کی صورتحال پیدا ہو گئی
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیج عمان میں امریکی جنگی جہازوں پر انتباہی میزائل اور ڈرون فائر کیے ہیں۔ ایرانی بحریہ نے امریکی بحریہ پر سمندری ٹریفک کو ہراساں کرنے اور تجارتی جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں کو قبضے میں لینے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

قبل ازیں امریکی انڈو-پیسیفک کمانڈ نے کہا تھا کہ امریکی افواج نے رات گئے بحر ہند میں پابندیوں کا شکار ایک بغیر ریاست (بے وطن) تجارتی جہاز ایم ٹی ڈیوِنا کو روک لیا تھا۔

امریکی کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم غیر قانونی نیٹ ورکس کو توڑنے اور ایران کو مادی مدد فراہم کرنے والے جہازوں کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر بحری قوانین کے نفاذ کو جاری رکھیں گے، خواہ وہ کہیں بھی کام کر رہے ہوں۔

دونوں ممالک کے درمیان یہ تازہ ترین محاذ آرائی ایران کے گرد بحری سلامتی پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے، جہاں واشنگٹن ایرانی تیل کی ترسیل پر پابندیوں کو سختی سے نافذ کر رہا ہے جبکہ تہران نے بارہا آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف میں بحری آمد و رفت کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

Comments

200 حروف