BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

ایکسپورٹ گروتھ اور صنعتی پیداوار حکومتی ترجیحات میں سرفہرست، شہباز شریف

معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت و تجارت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیراعظم
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صنعتی مصنوعات کی ملکی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں اضافے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافے اور معیشت کی مجموعی ترقی کے لیے شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے زیر غور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت و تجارت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صنعت، تجارت اور معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کو طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مستقبل کی توانائی ضروریات کو متبادل توانائی کے ذرائع سے پورا کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام جاری رکھا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع اور مؤثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں شامل کرنے کے لیے ماہرین کے ساتھ بامعنی مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ مؤثر ترقیاتی پالیسیوں کی تشکیل اور نفاذ کے لیے تمام وزارتیں باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کام کریں جبکہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

Comments

200 حروف