BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

اٹلی: جلی ہوئی گاڑی سے 4 پاکستانی فارم ورکرز کی لاشیں برآمد، 2 ہم وطن گرفتار

  • تصاویر میں آگ بھڑکتے اور پھر دو افراد کو وہاں سے بھاگتے دیکھا گیا
شائع اپ ڈیٹ

اطالوی اخبار کوریئر ڈیلا سیرا نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ اٹلی پولیس نے 4 پاکستانی فارم ورکرز کے قتل کے الزام میں دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقتولین کی لاشیں جنوبی اٹلی میں ایک جلی ہوئی منی وین سے ملی تھیں۔

جلی ہوئی گاڑی کلابریا کے علاقے میں ایک وسیع زرعی رقبے پر واقع گاؤں امینڈولارا کے قریب ایک پٹرول پمپ سے ملی۔

اخبار کوریئر ڈیلا سیرا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پٹرول پمپ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو افراد کو باہر سے وین کے دروازے بند کرتے اور اندر کوئی مائع (لیکوڈ) پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تصاویر میں آگ بھڑکتے اور پھر ان دونوں افراد کو وہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔

فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے بعد گاڑی کے اندر سے لاشیں برآمد کیں۔

اخبار نے مقامی پولیس چیف انتونیو بوریلی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ یقینی طور پر قتل کا معاملہ ہے، ہمیں بس اب اس کی تفصیلات معلوم کرنی ہیں۔

اخبار نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں اس علاقے میں پاکستانیوں کو لے جانے والی کاروں اور منی وینز کو نذرِ آتش کرنے کے 14 واقعات پیش آئے ہیں، جہاں مہاجرین کے درمیان زرعی کام کی تقسیم، رہائشی دستاویزات اور رہائش کے مسائل پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Comments

200 حروف