پاکستان
عید کی چھٹیوں کے بعد پہلا روز، دفاتر میں حاضری کم رہی
- لوگ عید تقریبات، قربانی کے جانوروں اور قصابوں کے مسائل پر گپ شپ کرتے دکھائی دیے
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد جمعہ کو پہلے ورکنگ ڈے سرکاری اور نجی اداروں میں حاضری انتہائی کم دیکھی گئی جب کہ لوگ عید تقریبات، قربانی کے جانوروں اور قصابوں کے مسائل پر گپ شپ کرتے دکھائی دیے۔
سرکاری اور نجی شعبے کے دفاتر میں عید کی تعطیلات کے فوراً بعد کم حاضری ایک معمول کا رجحان ہے۔
یہ عموماً عملے کی جانب سے چھٹیاں بڑھانے کیلئے اضافی دنوں کی رخصت لینے اور دوسرے شہروں سے واپسی کے سفری و لاجسٹک مسائل کی وجہ سے ہوتا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

























Comments