زرِمبادلہ ذخائر میں اضافہ، حجم 22.646 ارب ڈالر ریکارڈ
- مرکزنی بینک کے ذخائر میں 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 22 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائرکے اعدادوشمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر22.646 ارب ڈالر پر جاپہنچے جبکہ گزشتہ ہفتے یہ ذخائر 22.588 ارب ڈالر تھے۔
اعدادوشمار کے مطابق مرکزنی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17 ارب 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ پچھلے ہفتے یہ 17.081 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے تھے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر معمولی کمی کے ساتھ 5 ارب 49 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہوگئے، پچھلے ہفتے یہ ذخائر 5.507 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے تھے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ذخائر میں یہ اضافہ ملک کے بیرونی کھاتے کی پوزیشن میں مسلسل استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پہلے ہی یہ پیش گوئی کرچکے ہیں کہ جون 2026 کے آخر تک اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر 18 ارب امریکی ڈالر کی سطح تک پہنچ جائیں گے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

























Comments