دنیا
امریکا تاحال ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے مطمئن نہیں ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
- کابینہ اجلاس میں ٹرمپ نے ایران کی معاہدے کی شدید خواہش کا اظہار کرتے ہوئے امریکی عدم اطمینان پر زور دیا اور جلد حل کی امید ظاہر کی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کابینہ اجلاس کے دوران کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم امریکا تاحال اس پر مطمئن نہیں ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ”ایران معاہدہ کرنے کا بہت خواہاں ہے، لیکن وہ ابھی اس مقام تک نہیں پہنچے… ہم مطمئن نہیں، لیکن ہو جائیں گے۔ ورنہ ہمیں کام مکمل کرنا پڑے گا۔“
ان کے مطابق مذاکرات جاری ہیں، تاہم واشنگٹن کسی ایسے معاہدے پر رضامند نہیں ہوگا جو اس کے لیے قابلِ قبول نہ ہو۔























Comments