BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

قوم آج عیدالاضحی مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منارہی ہے

  • نمازِ عید کے اجتماعات میں علما کرام کے فلسفہ قربانی، ایثار، بھائی چارے اور اتحادِ امت پر خصوصی بیانات
شائع اپ ڈیٹ

مسلمان آج (بدھ ) حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منارہے ہیں۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں نمازِ عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا۔

نمازِ عید کے اجتماعات میں علما کرام نے فلسفہ قربانی، ایثار، بھائی چارے اور اتحادِ امت پر خصوصی بیانات دیے۔

خطبات میں امتِ مسلمہ کی سلامتی، ملک کی ترقی، خوشحالی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

عیدالاضحیٰ پر کروڑوں مسلمان سنتِ ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں جبکہ مستحق اور نادار افراد میں گوشت تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے ہیں۔

مختلف شہروں اور قصبوں کی مقامی انتظامیہ نے عید کے دنوں میں آلائشوں اور دیگر فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں بھی عید الاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے۔

Comments

200 حروف