BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.97 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.29 Decreased By ▼ -0.50 (-0.95%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 305.80 Decreased By ▼ -0.30 (-0.1%)
HUBC 200.40 Decreased By ▼ -1.02 (-0.51%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.57 Decreased By ▼ -1.59 (-1.71%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.69 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.52 (-2.18%)
TELE 7.58 Decreased By ▼ -0.22 (-2.82%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

کوئٹہ میں خودکش دھماکہ، 16 افراد جاں بحق

  • ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 30 زخمی بھی ہوئے، کئی کی حالت تشویشناک، علاقے میں ایمرجنسی نافذ
شائع اپ ڈیٹ

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب مبینہ خودکش دھماکے میں کم از کم 16 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے، پولیس اور ریسکیو حکام نے تصدیق کر دی۔

مقامی حکام کے مطابق دھماکہ ریلوے ٹریک کے قریب اس وقت ہوا جب وہاں سے گزرنے والی ایک ٹرین کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور ریلوے ٹریک کے قریب کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں جس سے مقامی لوگوں اور امدادی کارکنوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے پوزیشنز سنبھال کر علاقے کو محفوظ بنا لیا۔

ریسکیو ذرائع نے 16 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 30 زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں بشمول سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کوئٹہ کے چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے اس ہولناک بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان سے کام کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس اور ان کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہمارے لوگوں پر حملہ کرنے والوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ریلوے کا آپریشن بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا اور انہوں نے انتظامیہ کو واقعے کی فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

200 حروف