BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

آئی پی ایل میچ میں تلخ کلامی، ویرات کوہلی کا ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ ملانے سے انکار

  • میچ کے اختتام پر ویرات کوہلی نے ٹریوس ہیڈ کو مکمل نظر انداز کردیا
شائع اپ ڈیٹ

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ویرات کوہلی اور ٹریوس ہیڈ کے درمیان تلخی دیکھنے میں آئی جہاں سابق بھارتی کپتان نے آسٹریلوی بلے باز سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہیڈ کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد نے کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلورو کو 55 رنز کی عبرتناک شکست دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں جمعہ 22 مئی کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران سن رائزرز حیدر آباد اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان مقابلہ نہ صرف میدان میں بلکہ میچ کے بعد بھی خبروں کی زینت بنا۔

سن رائزرز حیدرآباد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلورو کو 55 رنز سے شکست دی، تاہم سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ چرچا بھارتی اسٹار بیٹر ویران کوہلی اور آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کے درمیان پیش آنے والے تناؤ بھرے لمحے کا رہا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ میچ کے اختتام پر ویرات کوہلی نے روایتی مصافحے کے دوران ٹریوس ہیڈ کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کوہلی نے سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان ابھیشیک شرما، پیٹ کمنز اور اشان کشن سے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا، تاہم وہ ٹریوس ہیڈ کے سامنے سے تیزی سے گزر گئے جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا۔

کوہلی اور ٹریوس ہیڈ کے درمیان کشیدگی میچ کے دوران ہی واضح ہوگئی تھی۔ پہلی اننگز میں جب ٹریوس ہیڈ 26 رنز بنا کر راسکھ سلام ڈار کی گیند پر بولڈ ہوئے تو ویرات کوہلی نے انتہائی جذباتی انداز میں جشن منایا جس نے شائقین کی توجہ حاصل کی تھی۔

بعد ازاں 256 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرم جملوں کا تبادلہ بھی دیکھنے میں آیا۔ ویرات کوہلی کو ٹریوس ہیڈ کی جانب جارحانہ اشارے کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جہاں انہوں نے آسٹریلوی کھلاڑی کو بولنگ کے لیے آنے کا چیلنج دیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کوہلی نے سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان ابھیشیک شرما، پیٹ کمنز اور اشان کشن سے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا، تاہم وہ ٹریوس ہیڈ کے سامنے سے تیزی سے گزر گئے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا۔

Comments

200 حروف