BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

ملت ٹریکٹرز کی نائیجیریا اور میکسیکو کو ٹریکٹرز برآمد کرنے کی تیاری

  • ہماری کنسائمنٹس تیار، جیسے ہی جنگ ختم ہوگی ہم برآمدات کا آغاز کر دیں گے، سکندر مصطفیٰ خان
شائع اپ ڈیٹ

چیئرمین ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ سکندر مصطفیٰ خان نے کہا ہے کہ ان کا گروپ امریکہ اور ایران کی جنگ ختم ہوتے ہی نائیجیریا اور میکسیکو کو ٹریکٹرز کی برآمد شروع کردے گا۔

اس بات کا انکشاف انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں اپنے گروپ کی جانب سے فاؤنڈرز گروپ کے اعزاز میں دی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا ہماری کنسائمنٹس تیار ہے اور جیسے ہی مشرق وسطیٰ میں جنگ ختم ہوگی ہم برآمدات کا آغاز کر دیں گے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت کی طرف سے ٹریکٹرز کی برآمد کی اجازت پہلے ہی مل چکی ہے اور ان کے گروپ نے تمام دیگر ضروری کاغذی کارروائیاں اور ضابطے مکمل کر لیے ہیں۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ ملت ٹریکٹرز نے 95 فیصد لوکلائزیشن (مقامی طور پر پرزہ جات کی تیاری) حاصل کرلی ہے اور اب ہماری توجہ تنوع اور برآمدات پر مرکوز ہے۔

چیئرمین ملت ٹریکٹرز نے دعویٰ کیا کہ ان کی کمپنی کے ٹریکٹرز نہ صرف دنیا میں سب سے سستے ہیں بلکہ معیار میں بھی بہترین ہیں۔

فاؤنڈرز گروپ کے پیٹرن ان چیف میاں مصباح الرحمن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ نے پاکستان کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے جو کہ پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے پہلے ہی دباؤ کا شکار تھی۔

انہوں نے کاروباری برادری سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی بجٹ تجاویز جلد از جلد انہیں ارسال کریں تاکہ وفاقی بجٹ کے اعلان سے قبل ان پر وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف