دنیا
نیٹو سربراہ کا پولینڈ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا خیرمقدم
- یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ ہم جس سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وہ ایک مضبوط یورپ اور مضبوط نیٹو کی سمت ہے، مارک روٹے
نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے جمعہ کو کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پولینڈ میں 5,000 فوجی بھیجنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یورپ کا رجحان اب بھی ایک مضبوط یورپ کی جانب ہے جو اپنی دفاعی ضروریات کے لیے امریکا پر کم انحصار کرے گا۔
سویڈن کے شہر ے ہیلسنگ برگ میں نیٹو اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارک روٹے نے کہا کہ یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ ہم جس سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وہ ایک مضبوط یورپ اور مضبوط نیٹو کی سمت ہے، تاکہ وقت کے ساتھ مرحلہ وار ہم صرف ایک اتحادی پر انحصار کم کر سکیں، اور یہ عمل جاری رہے گا۔





















Comments