BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان اور آذربائیجان کا اقتصادی تعاون کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات مائیکل جباروف کی ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات مائیکل جباروف نے ملاقات کی جس میں تجارت، سرمایہ کاری، شہری ترقی، زراعت، لاجسٹکس، سیاحت و انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے باضابطہ طور پر ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو اس مشترکہ ورکنگ گروپ کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

دونوں فریقین نے پنجاب اور آذربائیجان کے مابین دوطرفہ اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری کے تعلقات اور ادارہ جاتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ملاقات میں منظم اقتصادی تعاون بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، شہری ترقی، زراعت، لاجسٹکس، سیاحت اور انفراسٹرکچر (بنیادی ڈھانچے) کے شعبوں میں وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔

مشترکہ ورکنگ گروپ دونوں اطراف کے متعلقہ سرکاری محکموں اور تکنیکی ماہرین پر مشتمل ہوگا۔ یہ گروپ تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے لیے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کرے گا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مواقع منظم کرے گا اور سرمایہ کاروں کے مابین ہم آہنگی سمیت منصوبوں کی تیاری (پروجیکٹ ڈویلپمنٹ) میں سہولت فراہم کرے گا۔ یہ گروپ انفرااسٹرکچر، ہاؤسنگ، زراعت، سیاحت اور توانائی کے شعبوں میں مخصوص تعاون کے فریم ورک بھی تجویز کرے گا، جبکہ ریگولیٹری سہولیات اور کاروبار میں آسانی (ایز آف ڈوئنگ بزنس) کے لیے طریقہ کار بھی وضع کیے جائیں گے۔

اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ورکنگ گروپ اگلے چند ماہ کے اندر قابلِ عمل تجاویز پیش کرے گا تاکہ سیاسی خیر سگالی کو ٹھوس اقتصادی نتائج میں تبدیل کیا جا سکے۔

ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس کا مقصد مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنانا، تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنا اور دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ کرنا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف