دنیا
انڈونیشیا نے 2027 کے مالیاتی خسارے کا ہدف 1.8 سے 2.4 فیصد مقرر کر دیا
- مہنگائی کی شرح 1.5 فیصد سے 3.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے بدھ کے روز کہا ہے کہ 2027 کے لیے ملک کے مالیاتی خسارے کا ہدف مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 1.8 فیصد سے 2.4 فیصد کے درمیان مقرر کیا گیا ہے۔
صدر نے پارلیمنٹ سے ایک غیر معمولی خطاب میں یہ بھی کہا کہ 2027 میں مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 5.8 فیصد سے 6.5 فیصد کے درمیان رہنے کا ہدف رکھا گیا ہے، جبکہ اسی سال مہنگائی کی شرح 1.5 فیصد سے 3.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔


























Comments