آرسنل کے پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتتے ہی نارتھ لندن جشن میں ڈوب گیا
- سابق اسٹار ایان رائٹ بھی آرسنل کے جشن میں کود پڑے، مداحوں نے نام کے نعرے لگاتے ہوئے گھیراؤ کر لیا
بورن ماؤتھ اور مانچسٹر سٹی کا میچ 1-1 سے ڈرا ہونے کے بعد آرسنل نے باضابطہ طور پر 22 سال بعد پہلی بار پریمیئر لیگ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اس تاریخی کامیابی پر ہزاروں مداح ایمریٹس اسٹیڈیم کے باہر جمع ہو گئے اور نارتھ لندن کی سڑکیں رات گئے تک آتش بازی اور فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہیں۔
ٹائٹل یقینی ہوتے ہی کلب کے ٹریننگ گراؤنڈ پر موجود کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر جشن منایا۔ اسٹیڈیم کے باہر جاری مداحوں کے اس جشن میں آرسنل کے عظیم کھلاڑی اور لیجنڈ ایان رائٹ بھی اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئے، جنہیں دیوانے مداحوں نے گھیر کر ان کے نام کے نعرے لگائے۔ ایان رائٹ کا کہنا تھا کہ یہ کلب اور اس کے دنیا بھر کے مداح اس تاریخی لمحے کے حقدار تھے۔ آرسنل اتوار کو کرسٹل پیلس کے خلاف اپنا آخری لیگ میچ کھیلے گا، جس کے بعد وہ 30 مئی کو بڈاپسٹ میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے خلاف چیمپئنز لیگ فائنل کے معرکے میں اترے گا۔

























Comments