کراچی کیلئے 500 ای وی بسوں کی خریداری کی منظوری
- یہ الیکٹرک وہیکل بسیں 3 روٹس پر چلیں گی، شرجیل انعام میمن
سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پالیسی بورڈ نے 500 الیکٹرک وہیکل (ای وی ) بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔
سندھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ یہ الیکٹرک وہیکل (ای وی) بسیں تین روٹس پر چلیں گی جن میں اتحاد ٹاؤن، بنارس کالونی، لیاقت آباد، جہانگیر روڈ اور کینٹ اسٹیشن کے علاقے شامل ہیں جبکہ اورنگی غازی آباد، اقبال مارکیٹ، ولیکا، ناظم آباد نمبر 2، عائشہ منزل اور ظہور چوک کے علاقوں کے لیے نئے روٹس بھی متعارف کرائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پاکستان میں الیکٹرک (ای وی) بسوں کا کوئی تصور نہیں تھا تاہم پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ بسیں متعارف کروائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اورنج لائن پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹنڈو اللہ یار، خیرپور، رانی پور اور روہڑی کے لیے بھی روٹس شروع کردیے گئے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے مزید بتایا کہ کراچی میں گلشن معمار سے ایک نیا روٹ شروع کیا ہے۔
























Comments