ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی
- مناسک حج کا اہم ترین رکن وقوف عرفہ 26 مئی کو ادا کیا جائے گا
پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ، ملک بھر میں یکم ذوالحجہ 18 مئی بروز پیر جب کہ عیدالاضحٰی 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔
چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔
اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں اسلامی مہینے ذوالحجہ کے چاند نظر آنے کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد دونوں ممالک نے عید الاضحیٰ 27 مئی کو منانے کا اعلان کردیا ہے۔
مناسک حج کا اہم ترین رکن وقوف عرفہ 26 مئی کو ادا کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سپارکو نےمنگل کو کہا تھا کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ، جسے سنتِ ابراہیمی بھی کہا جاتا ہے، دنیا بھر کے مسلمان اللہ تعالیٰ کے حکم پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اپنے بیٹے کی قربانی کی آمادگی کی یاد میں عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔

























Comments