BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

این ڈی ایم ایس نے کراچی کی پورٹ قاسم پر ڈریجنگ آپریشنز کا آغاز کر دیا

  • بیان کے مطابق بین الاقوامی کنٹریکٹرز پر انحصار کم ہونے سے زرمبادلہ میں نمایاں بچت متوقع ہے، جبکہ اہم بحری آپریشنز میں خود انحصاری کو بھی فروغ ملے گا
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز (این ڈی ایم ایس) کمپنی نے کراچی کی پورٹ قاسم پر باضابطہ طور پر ڈریجنگ آپریشنز کا آغاز کر دیا۔ یہ بات ہفتے کے روز جاری بیان میں بتائی گئی ہے۔

ڈریجنگ مؤثر بندرگاہی آپریشنز کے لیے ایک بنیادی ضرورت سمجھی جاتی ہے۔ تاہم مقامی سطح پر ڈریجنگ کی صلاحیت نہ ہونے کے باعث پاکستان کی بندرگاہوں پر 1980 کے بعد سے کیپیٹل ڈریجنگ نہیں کی جا سکی، جس کے نتیجے میں بندرگاہیں بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی صلاحیت سے محروم رہیں۔

اسی وجہ سے ڈریجنگ کے کام کے لیے غیر ملکی کمپنیوں پر انحصار کرنا پڑا، جس سے قیمتی زرمبادلہ کا خاطر خواہ اخراج ہوتا رہا۔

گزشتہ برس حکومت نے این ڈی ایم ایس کمپنی قائم کی تھی۔

یہ ادارہ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی)، کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)، پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو اے) اور گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ”این ڈی ایم ایس کمپنی نے پورٹ قاسم پر باضابطہ طور پر ڈریجنگ آپریشنز شروع کر دیے ہیں، جو بندرگاہوں کی دیکھ بھال میں مقامی صلاحیتوں کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔“

بیان کے مطابق بین الاقوامی کنٹریکٹرز پر انحصار کم ہونے سے زرمبادلہ میں نمایاں بچت متوقع ہے، جبکہ اہم بحری آپریشنز میں خود انحصاری کو بھی فروغ ملے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ این ڈی ایم ایس جدید، مؤثر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈریجنگ حل کے ذریعے پورٹ قاسم میں جہاز رانی کے لیے مطلوبہ گہرائی اور بندرگاہ کی بلا تعطل فعالیت کو یقینی بنائے گی۔ کمپنی مستقبل میں بین الاقوامی بندرگاہوں تک بھی اپنی ڈریجنگ خدمات توسیع دینے کا ارادہ رکھتی ہے، جبکہ یہ آپریشنز بندرگاہوں کی توسیع میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔

Comments

200 حروف