کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 4539 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 4539 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 515 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 15500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 76 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 159 روپے کی کمی سے 8073 روپے ہوگئی۔

























Comments