مودی کے مختصر دورہ یو اے ای کے دوران مزید توانائی کی فراہمی کے حصول کا امکان، ذرائع
- متحدہ عرب امارات بھارتی وزیر اعظم کے 15 سے 20 مئی تک جاری رہنے والے پانچ ملکی دورے کا پہلا پڑاؤ ہوگا
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کو متحدہ عرب امارات (یواے ای) کا مختصر دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد توانائی کی فراہمی کے طویل مدتی معاہدوں پر بات چیت اور بھارت کے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر کو وسعت دینے کے لیے تعاون حاصل کرنا ہے۔
15 سے 20 مئی تک جاری رہنے والے پانچ ملکی دورے میں یو اے ای مودی کا پہلا پڑاؤ ہے، جو ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے توانائی کی ترسیل میں پیدا ہونے والے تعطل کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
متحدہ عرب امارات بھارت کے لیے خام تیل اور قدرتی گیس کے بڑے فراہم کنندگان میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم مودی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے جس میں توانائی کے علاوہ دفاعی شراکت داری اور باہمی تجارت کو چھ سالوں میں 200 ارب ڈالر تک لے جانے پر بھی بات ہوگی۔ واضح رہے کہ بھارت اپنے اسٹریٹجک ذخائر کی گنجائش بڑھانے کا منصوبہ رکھتا ہے جس میں یو اے ای کا تعاون ناگزیر ہے۔ اس دورے کے بعد مودی نیدرلینڈز، سویڈن، ناروے اور اٹلی روانہ ہوں گے۔

























Comments