BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

ٹوکیو: ہونڈا موٹر کو بطور لسٹڈ کمپنی تقریباً 70 سال میں پہلی بار سالانہ خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جمعرات کو سامنے آنے والے نتائج کے مطابق کمپنی کو امریکی ٹیرف اور اپنے الیکٹرک وہیکل (ای وی) بزنس کی تنظیمِ نو پر 9 ارب ڈالر سے زائد کے اخراجات کے باعث اس نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال کے لیے کمپنی کا آپریٹنگ نقصان مجموعی طور پر 414.3 ارب ین (2.63 ارب ڈالر) رہا جبکہ پچھلے سال کمپنی نے 1.2 ٹریلین ین کا منافع کمایا تھا۔ ایل ایس ای جی کے 22 تجزیہ کاروں کے پول میں 315.6 ارب ین کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا تھا تاہم اصل خسارہ اس سے کہیں زیادہ رہا۔

جاپان کی دوسری بڑی گاڑی ساز کمپنی نے مارچ تک کے کاروباری سال کے لیے الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق مجموعی طور پر 1.45 ٹریلین ین کا نقصان ظاہر کیا جبکہ حال ہی میں شروع ہونے والے نئے سال کے لیے مزید 500 ارب ین کے اضافی اخراجات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

کمپنی کو اب بھی توقع ہے کہ وہ رواں سال دوبارہ منافع بخش ہوجائے گی جس کے لیے اخراجات میں کمی کے اقدامات اور اپنے منافع بخش موٹر سائیکل بزنس کی بدولت 500 ارب ین منافع کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ہونڈا کے مطابق موٹر سائیکل بزنس بھارت میں اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور 22.8 ملین یونٹس کی ریکارڈ فروخت کا ہدف حاصل کرے گا۔

بھارت اور برازیل میں فروخت میں اضافے نے موٹر سائیکل بزنس کو مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ریکارڈ فروخت اور آپریٹنگ منافع حاصل کرنے کے قابل بنایا جس کی بدولت کمپنی کو الیکٹرک گاڑیوں کے کاروبار میں ہونے والے بھاری نقصان اور چین سمیت بڑی مارکیٹوں میں کاروں کی فروخت میں کمی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملی۔

کمپنی نے خدشہ ظاہر کیا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے اثرات سمیت خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، رواں مالی سال کے دوران اس کے آپریٹنگ منافع کو 313 ارب ین کا نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

Comments

200 حروف