کاروبار اور معیشت
گوادر پورٹ پر مئی کا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز لنگر انداز
- یہ جہاز ایم وی شو لونگ 16,077 میٹرک ٹن کارگو لے کر آیا ہے، وفاقی وزیر
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ مئی کا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔
وزیر بحری امور کے مطابق یہ جہاز ایم وی شو لونگ 16,077 میٹرک ٹن کارگو لے کر آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث اس جہاز کو اصل راستے سے ہٹا کر گوادر کی طرف موڑ دیا گیا۔
جنید انور چوہدری کے مطابق جہاز کی برتھنگ اور کارگو ہینڈلنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ متبادل تجارتی راستوں میں تیزی سے ایک اہم مقام حاصل کر رہا ہے، اور اپریل کے دوران چار ٹرانس شپمنٹ جہاز بھی پورٹ پر آئے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خطے کی بحری صورتحال کے تناظر میں گوادر کی اسٹریٹجک اہمیت مسلسل بڑھ رہی ہے اور یہ پورٹ عالمی تجارت کے لیے ایک قابل اعتماد مرکز بنتا جا رہا ہے۔

























Comments